دہلی - ہریانہ بارڈر (سندھو بارڈر) پر کسانوں کے حقوق کی آواز اٹھانے والے سنت بابا رام سنگھ نے بدھ کے روز خودکشی کرلی۔
دہلی۔ /ژداٸے وقت /ذراٸع / ١٦ دسمبر ٢٠٢٠۔
=============================
نئے زرعی قانون کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج میں دہلی - ہریانہ بارڈر (سندھو بارڈر) پر کسانوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے سینت بابا رام سنگھ نے بدھ کے روز خودکشی کرلی ہے۔ بابا رام سنگھ نے خود کو گولی مار لی جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ معلومات کے مطابق بابا رام سنگھ کو زخمی حالت میں نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اطلاع کے مطابق سنت بابا رام سنگھ کرنال ، ہریانہ کے رہنے والے تھے۔ ایک ٹویٹر صارف نے بابا کے لکھے ہوئے خودکش نوٹ کو بھی پوسٹ کیا ہے۔ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ اس خود کش نوٹ میں انہوں نے کسان تحریک اور کسانوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کے بارے میں ذکر کیا ہے۔
ادھر سیکورٹی فورسز ہاٸی الرٹ پر ہیں احتیاط کے طور پر ، دہلی ٹریفک پولیس نے ٹکڑی ، دھنسا بارڈر کو کسی بھی قسم کی ٹریفک نقل و حرکت کے لٸیے بند کردیا ہے۔ پولیس نے جھٹکارہ بارڈر کو صرف دو پہیئوں اور پیدل چلنے والوں کے لئے کھلا رکھا ہے۔ اسی دوران ، احتجاج کرنے والے کسانوں نے ایک بار پھر نوئیڈا کو دہلی سے ملانے والی چلی بارڈر کو روک دیا ہے۔ اس کی وجہ سے نوئیڈا لنک روڈ بند کردیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، گاڑیوں کی آمدورفت بھی بند کردی گئی ہے۔ کسانوں کی ایک بڑی تعداد ایک بار پھر ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ چلی سرحد پر پہنچی رہی ہے۔