Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 22, 2020

اعظم ‏خان ‏مرادآباد ‏کے ‏ایم ‏پی ‏/ایم ‏ایل ‏اے ‏کورٹ ‏میں ‏پیش ‏۔۔

کورٹ میں پیشی کے بعد اعظم خان ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم پیشی کے بعد سیتا پور جیل بھیجے گٸے ۔
مراد آباد۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٢٢ دسمبر ٢٠٢٠۔
==============================
سماج وادی پارٹی کے قد آور رہنما و رام پور سے ایم پی اعظم خان و ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی مرادآباد ایم پی /ایم ایل اے کورٹ میں پیشی ہوٸی۔ان پر جیہ پردا پر متنازعہ بیان دینے کا الزام ہے۔
عدالت میں پیشی کے بعد دونوں کو سیتا پور جیل بھیج دیا گیا ۔اب اگلی سماعت 6 جنوری 2021 کو ہوگی۔واضح ہو کہ اعظم خان و ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کو مختلف دفاعات کے الزام میں سیتا پور جیل میں قید میں رکھا گیا ہے۔اعظم خان کی اہلیہ تنزین فاطمہ بھی سیتا پور جیل میں قید تھیں مگر دوشنبہ کے روز ان کو رہاٸی ملی ہے۔ان کے اوپر 38 معاملات میں مقدمہ درج تھا ۔
اعظم خان کے وکیل شہنواز نقوی نے کہا کہ کل ان کی ضمانت کی درخواست پیش کی جاٸے گی۔