Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 17, 2021

نوجوان ‏کی ‏ لاش ‏ ملنے ‏ پر ‏ سنسنی ‏. ‏

جون پور. اتر پردیش /صدائے وقت / 17 فروری 2021 
+++++++++++++++++++++++++++++
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے گھوری پور پرائمری اسکول کے قریب دیر شب مشتبہ حالت میں نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔نوجوان کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔معاملے میں متوفی کے بھائی نے دوست اور اس کی معشوقہ پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے تحریر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ قائم کرتفتیش شروع کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے کھنوائی گاؤں کا رہنے والا وکاس یادو22ولد جگدیش یادو گزشتہ دیر شام اپنے پڑوسی امر سنگھ یادو ولد راجندر یادو کے ساتھ موٹرسائیکل سے گھر پر دعوت میں جانے کی بات کہہ کر نکلا تھا۔بتاتے ہیں کہ دیر شب واردات مقام سے ایک لڑکی نے چچیرے بھائی شرون یادو کو موبائل پر فون کر نوجوان کے نیم مردہ حالت میں پڑے رہنے کی اطلاع دی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ موقع پر پہنچ کر نوجوان کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی کے بھائی کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے موقع سے کچھ سامان برآمد کرتے ہوئے قبضہ میں لے لیا جبکہ اس کی موٹرسائیکل کو اس کے دوست کے پاس سے برآمد کیا۔پولیس نے بھائی کی تحریر پر دوست اور اس کی معشوقہ کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔معاملے میں پولیس نے ساتھ گئے نوجوان کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔اس ضمن میں سی اوانکت کمار نے بتایا کہ چچیرے بھائی کی تحریر پر کاروائی کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کر دوست کو حراست میں لیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل وجہ معلوم ہوگی۔پولیس تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔