Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 21, 2021

جونپور ‏کی ‏مختصر ‏خبریں۔۔۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صدائے وقت /21 فروری 2021
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جل شکتی محکمہ کے تحت محکمہ آبپاشی اور آبی وسائل کی نہروں پرپل کی تزئین اور تعمیر نو مہم کا آغاز اتوار کے روزوزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ورچوئل لکھنؤ سے کیا۔
انھوں نے بتایا کہ جون پور کے لئے 474 لاکھ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسرانوں کو ہدایت کیا کہ وہ یہ کام 100 دن کے اندر مکمل کریں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اس کا آغاز کریں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ دیہی علاقوں میں نہروں پر تعمیر کیا گیا پل کسانوں اور لوگوں کی آمد ورفت کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ بہت سارے پل 190 سال پہلے تعمیر کیے گئے تھے جو اتنے خستہ حال ہو گئے ہیں کہ آج کے دور میں ان سے گزرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ لہذا اس کی تزئین و تعمیر نو بہت ضرورت ہے۔ اس کام کی تکمیل کے بعد لوگوں کو آنے جانے کی سہولت میسر ہوگی، اس کے ساتھ ہی کاشتکاروں کو بھی بڑے فوائد حاصل ہوں گے۔ وزیر اعلی کے پروگرام کو این آئی سی میں نشر کیا گیا جہاں وزیر مملکت برائے رہائش و شہری منصوبہ بندی گیریش چندر یادو، ایم ایل اے بدلا پور رمیش مشرا، بی جے پی کے ضلع صدر پشپ راج سنگھ،کیراکت نمائندہ آر ڈی چودھری، ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما، سی ڈی او انوپم شکلا، سی آر او راجکمار دیویدی اور ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی محکمہ موجود رہے۔
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے لپری گاؤں میں اراضی تنازعہ کو لیکر دوبھائیوں میں ہوئے تنازعہ کے بعد چھوٹے بھائی نے بڑی بھائی پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔اہل خانہ کے ذریعے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے چھوٹے بھائی اور اس کے تین بیٹوں کو گرفتار کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے شیو مورت گوتم کی موت کے بعد ان کے بڑے بیٹے اشوک کمار گوتم 45اورچھوٹے بیٹے رام اجور گوتم 42کے درمیان زمینوں کا مساوی بٹوارا ہو گیا تھالیکن 6بسوا زمین ان کی والدہ کے نام ہے جس کا دونوں بھائیوں میں تقسیم نہیں ہوا تھا۔بتاتے ہیں کہ اتوار کے روز زمین کے بٹوارے کو لیکر دونوں بھائیوں میں کہا سنی ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ زخمی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے تحریر کی بنیاد پر چھوٹے بھائی سمیت اس کے تین بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر گرفتارکر لیا۔لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ہے۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++++
شہر کے بازار بھوا میں واقع اسلام چوک امام بارگاہ میں دیر شام جشن معزن کربلا عنوان سے ترحی محفل شاعر قمر جونپوری کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔محفل میں ملک کے مشہور شعراء نے بارگاہ امام میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے سید احمد عباس اعظمی نے کیا۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل ممتاز نے کہا کہ آج جو اسلام زندہ ہے وہ حضرت محمد ؐ و حضرت علیؓ کے کنبہ کی وجہ سے ہے۔کربلا کے میدان میں اسلام کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی گئی تھی لیکن امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے حق کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی قربانیاں دیکر پورے اسلام کو بچا لیا۔بعد تقریب محفل کا اغازہوا جس کو ڈاکٹر گلشن بجنوری،انور بریلی،بلال قاظمی،ظفر اعظمی،بیتاب ہلوری،نجف اترولی،سلیم بلرام پوری،حسن واسطی،سہیل بستوی سمیت دیگر شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔اس موقع پر محمد تنویر،ڈاکٹر قمر رعباس،اصغر زیدی،محمد حسن نسیم سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت عرشی واسطی اور آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ کنوینر تنویر جونپوری نے کیا۔