Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 13, 2021

انتخابات ‏کے ‏آبزرور ‏نے ‏ لیا ‏ جائزہ ‏ میٹنگ ‏

جون پور.. اتر پردیش /صدائے وقت /13 اپریل 2021. 
+++++++++++++++++++++++++++++
پنچایت الیکشن کے آبزرور اوم پرکاش آریہ اور ایڈیشنل آبزرور رمیش چندر نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں انتظامیہ کی جانب سے سہ سطحی  پنچایت انتخابی عمل کے انعقاد کو منصفانہ اور شفاف کرانے کیلئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ میٹنگ لیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل آبزرورنے ہدایت دی کہ پولنگ پارٹیاں وقت پر اپنے بوتھ پر پہنچے۔ انہوں نے واضح طور پر ہدایت کیا کہ پولنگ کے کسی بھی اہلکار کو کسی امیدوار کے گھر رکنے کی اجازت نہیں ہے۔
الیکشن آبزرورنے ہدایت دی کہ انتخابات کو شفاف، منصفانہ اور کامیابی کے ساتھ اختتام کرانے کے لئے ہر طرح کی تیاریوں کو سنجیدگی سے مکمل کیا جائے۔ الیکشن کی ڈیوٹی میں لگے انتخابی عملے اپنے فرائض کو پوری ایمانداری سے نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام انچارج افسران یقینی بنائے کہ مطلوبہ مواد بروقت ہر بوتھ پرپہنچ جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سیکٹر اور زونل مجسٹریٹ اس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکشن کے روزووٹر فہرست پر کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار کو ہدایت دیا کہ وہ تمام بوتھ پر کوویڈ۔19 کے گائیڈلائن پر عمل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بوتھ پر پریذائڈنگ آفیسر کے لئے کوئی پریشانی پیش آتی ہے تو فوری طور پر سیکٹر مجسٹریٹ کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مصروف تمام افسران اور ملازمین کے مابین بات چیت ہونی چاہئے۔ انتخاب کی تاریخ کے شام تک ہر قسم کی تیاری مکمل کرلی جائے۔ سیکٹر مجسٹریٹ اور زونل مجسٹریٹ وقت سے پہلے اپنے بوتھ پر پہنچ کر صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ انھوں ہدایت دی کہ تمام افسران اور ملازمین ٹیم ورک میں کام کریں۔ انتخابی عمل کے دوران لگائے جانے والے کیمروں میں اسٹور کرنے کی طاقت زیادہ ہونی چاہئے۔ انہوں نے ضلع الیکشن افسر کو ہدایت دیا کہ ویڈیو گرافروں کو بھی تربیت دی جائے۔ ضلع الیکشن افسر منیش کمار ورما نے بتایاکہ انتخابات سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اہلکاروں کو تربیت دی گئی ہے، سیکٹر، زونل مجسٹریٹ تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اہلکاروں کو بوتھ تک لے جانے کے لئے بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ محفوظ انتخابات کے انعقاد کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ حساس،زیادہ حساس بوتھوں پر کیمرہ لگائے گئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راجکرن نیئر نے بتایا ہے کہ پولیس نے کامیاب الیکشن کرانے کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ دو سی آر پی ایف، چار پی اے سی کمپنیاں لگائی کی گئیں۔