Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 29, 2021

جامعہ ملیہ ا سلامیہ کے 6 طلباء کو ملا وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ اعزاز

نئی دہلی،۔۔۔صداؠے وقت/ذرائع/  28 مئی 2021.
+++++++++++++++++++++++++++++++++++
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 6ریسرچ اسکالر کو وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ (پی ایم آر ایف) کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ان ریسرچ اسکالر کو دسمبر 2020 کی ڈرائیو کے لیٹرل انٹری اسکیم کے تحت وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ (پی ایم آر ایف) سے نوازا گیا ہے۔ مرکزی وزارت تعلیم کی موصولہ معلومات کے مطابق ان تمام طلبہ کی فیلوشپ 70000 روپے ماہانہ سے شروع ہوگی اور 2 لاکھ روپے سالانہ تک کی رقم دی جائے گی۔جامعہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جامعہ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی فوزیہ تبسم ، محکمہ سول انجینئرنگ کی مومنہ ، الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی عذرا ملک ، سینٹر برائے نینولوجی اینڈ نینوٹیکنالوجی کے فیروز خان ، عالیہ طیب اور عاشی سیف شامل ہیں۔ فیلو شپ کے لئے ریسرچ اسکالرس کے انتخاب پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے تمام ریسرچ ا سکالرس کو ذاتی طور پر مبارکبادپیش کی 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے یونیورسٹی کے دوسرے طلبا بھی تحقیق میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بہتر تعلیمی مظاہرہ کے لئے تیار ہے اور اپنے طالب علموں کو بلندیوں کے حصول میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے سخت محنت کرتی ہے۔ وائس چانسلر نے اس نمایاں کارنامے کے لئے کوآرڈینیٹر پی ایم آر ایف جامعہ پروفیسر عبدالقیوم انصاری کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔