Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 28, 2022

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسیز میں داخلے جاری....

اعظم گڑھ.. اتر پردیش /صدائے وقت /پریس ریلیز /28 ستمبر 2022
==================================
مولانا آزاد اردو نیشنل یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسیز میں سال 2022 /23 میں داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن جاری ہیں، واضح ہو کہ مذکورہ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ کورسیز عربی، اردو، اسلامیات، تاریخ اور انگریزی مضامین کے علاوہ بی اے، بی کام میں گریجویشن کے علاوہ ڈپلومہ ان پیج انگلش، ڈپلومہ ان جرنلزم، ماس کمنیوکیشن، سرٹیفکٹ کورسیز اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورسیز چل رہے ہیں، ان سبھی کورسیز کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہیں، اور آن لائن فارم بھرے جا رہے ہیں جس کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے
فاصلاتی تعلیمی نظام کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں وہ تمام لوگ داخلہ لینے کے مجاز ہیں جن کے پاس انٹر میجیٹ پاس کا سرٹیفکٹ ہو، یا وہ دینی مدارس جن کی سند کو اردو یونیورسٹی نے تسلیم کیا ہے، اس کے علاوہ ادیب ماہر اور مدرسہ بورڈ سے عالمیت کی سند رکھنے والے طلبہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ جو لوگ ایم اے یعنی پوسٹ گریجویٹ کرنا چاہتے ہوں ان کے پاس بی اے کی ڈگری ہو. ایسے طلبہ جو کسی کالج یا یونیورسٹی سے ریگولر کورس کر رہے ہوں وہ بھی اپنی پسند کے کسی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں