Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 15, 2024

اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و ہاسپٹل پریاگ راج میں دسویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔


پریاگ راج۔۔اتر پردیش / صدائے وقت/ پریس ریلیز/ 15 جون 2024.
=====================================
 حکومت ہند، نئی دہلی اور حکومت اتر پردیش کی ہدایات کے مطابق، یوگا ہفتہ (15 جون سے 21 جون 2024) کے تحت 21 جون 2024 کو دسویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے طے شدہ ایکشن پلان کے مطابق، وسیع پیمانے پر عوام کی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے، مورخہ 15جون 2024 کو صبح 11 بجے اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و ہسپتال، ہمت گنج، پریاگ راج میں یوگا پریکٹس پروگرام اور افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ادارے کے افسران، ملازمین اور طلباء نے شرکت کی۔
 مسز سنیتا دربار کونسلر لوکر گنج پریاگ راج افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ یوگا انسٹرکٹر جناب نشانت کمار جھا نے ''بے خوابی کے انتظام میں یوگا کے کردار" پر اپنا لیکچر پیش کیا۔ افتتاحی پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد نے کی اور نظامت  ڈاکٹر ثنا اختر نے کی۔ پروگرام میں اسٹیج پر پروفیسر انوار احمد، پروفیسر عرفان احمد، پروفیسر محمد آصف حسین عثمانی اور شری موتنجے جیسوال ایڈوکیٹ موجود تھے۔ پروفیسر محمد آصف حسین عثمانی نے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا اور ڈاکٹر تحسین فاطمہ نے شکریہ ادا کیا۔ آخر میں قومی ترانے کے ساتھ افتتاحی تقریب کا اختتام ہوا۔
 (ڈاکٹر وسیم احمد)
 پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ
 اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج
 پریاگ راج۔