Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 25, 2024

اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال میں سائنٹفک رائٹنگ و تحقیقی اخلاقیات پر ورکشاپ کا دوسرا دن...


پریاگ راج۔اتر ردیش / صدائے وقت/ پریس ریلیز۔
====================================
اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال، پریاگ راج میں نیشنل کونسل فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (NCISM) نئی دہلی کے تعاون سے کالج کے آڈیٹوریم میں آج  25 جون 2024  آیوروید، یونانی اور سدها کالجوں کے پوسٹ گریجویٹ گائیڈس کے لئے"سائنٹفک رائٹنگ، تحقیقی دیانتداری اور اشاعتی اخلاقیات " پرجاری ورکشاپ کا آج دوسرا دن نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں ملک کے مختلف طبیہ کالجوں سے آئے ہوئے ساٹھ پی جی گائڈس کے علاوہ کالج کے اساتذہ و پی جی اسکا لرس بھی جوش وخروش کے ساتھ موجود رہے۔
آج آٹھ سائنٹفک شیشن ہوئے۔ پہلے اور دوسرے شیشن میں زیڈ وی ایم یونانی میڈیکل کالج پونا کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذاکر علی مقبول احمد خان نے "تحقیقی مضامین کے لازمی اصول" نیز "اوریجنل ڈرگ ریسرچ آرٹیکل کے ڈرافٹنگ کے طریقے" کے عنوانات پر لکچر دئے۔
تیسرے اور چوتھے شیشین میں سری نگر جموں وکشمیر کے ریجنل ریسرچ آف یونانی میڈیسن سے ڈاکٹر محمد شیراز نے "لٹریری ریسرچ آرٹیکل کے ڈرافٹنگ کے اصول" اور "تھیسس کو ریسرچ آرٹیکل کی شکل میں پرونے کے نکات"کے عناوین پر لکچر پیش کیا۔ آج کے پانچویں شیشن میں موجودہ پروگرام کے آرگنائزینگ چیرمین و کالج کے فعال پرنسپل اور ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ یافتہ جناب ڈاکٹر وسیم احمد نے "رپورٹنگ کے رہنما اصول" اور چھٹے شیشن میں "ریویو پیپر لکھنے کے طریقے" کے موضوعات کو مفصل انداز میں بیان کیا۔ ساتویں اور آٹھویں شیشن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے اجمل خان طبیہ کالج کی سینئر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فہمیدہ زینت نے "کیس رپورٹ/کیس سریز" اور "تحقیقی دیانتداری و اشاعتی اخلاقیات اور سائنسی بد انتظامی" کے عناوین کو عمدہ انداز میں باتفصیل بیان کیا۔ ہر شیشین کے اختتام پر ماسٹر ٹرینرس کو اعزازی اسناد اور میمنٹو سے نوازا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر ٹرینیز نے فیدبیک فارم کے ذریعے اپنی اپنی رائے دہانی کی۔

ڈاکٹر وسیم احمد