Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 10, 2024

شعبہ منافع الاعضاء و کلیات کی جانب سے ایک توسیعی لکچر کا انعقاد.


پریاگ راج۔۔اتر پردیش /صدائے وقت / پریس ریلیز
=====================================
اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج واسپتال ہمت گنج پریاگرج کے حکیم احمد حسین عثمانی آڈوٹوریم میں توسیعی لکچر کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آج بروز بدھ  ۱۰جولائی  2024 کو کالج کے پرنسپل جناب ڈاکٹر وسیم احمد صاحب  کی دعوت پر " اے بی سی رنڈمائزڈ کلینکل ٹرائلس"کے موضوع پر شعبہ  منافع الاعضاء،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ کےمشہور اسوشی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فاوق احمد ڈار نے نہایت ہی عمدہ لکچر پیش کیا ۔  
آپ نے کلینکل ٹرائل کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کی مختلف اقسام کو ذاتی تجربات کی روشنی میں بہت ہی عمدہ طریقے سے بیان کیاجو کہ ریسرچ کے تعلق  سےطلباء وطالبات کےبہتر مستقبل کے لئے نہایت ہی معاون ہے۔
کالج کے پرنسپل جناب ڈاکٹر وسیم احمد صاحب نے اس توسیعی لکچر پر خوشی کا اظہار  کیا۔ شعبہ کلیات کی  ڈاکٹرثنا اختر نے نے ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کا تعارف کراتے ہوئے پروگرام کی نظامت کی۔ شعبہ منافع الاعضاء کے موجودہ صدر ڈاکٹر قمر الحسن لاری نے لکچر کو سراہا۔ شعبہ کلیات کے صدر پروفیسر کفیل احمد نے کلمات تشکر پیش کیا۔ اس موقع پرایکڈمک کمیٹی کے صدر پروفیسر عرفان احمد و پروفیسر نجیب حنظلہ عمار کے ساتھ ساتھ بیشتر اساتذہ اور تمام طلباء و طالبات گرم جوشی کے ساتھ موجود رہے۔
ڈاکٹر وسیم احمد