Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 9, 2024

سائنٹفک رائٹنگ و تحقیقی اخلاقیات کی ورکشاپ میں ڈاکٹر وسیم احمد بحیثیت ماسٹر ٹرینر


پریاگ راج۔۔اتر پردیش / صدائے وقت/ پریس ریلیز۔
====================================
اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال، پریاگ راج کے پرنسپل اور آیوش یونیور سٹی گورکھپور کے ڈین  جناب ڈاکٹر وسیم احمد نے نیشنل کونسل فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (NCISM) نئی دہلی کے  تعاون سے "چھترپتی شاہو مہاراج شکشن سنستھاز آیوروید مہاودیالیہ اینڈ رگنالیہ، کنچن واڑی، چھترپتی سمبھاجی نگر، مہاراسٹرا" میں منعقد 'سائنٹفک رائٹنگ و تحقیقی اخلاقیات' کی ورکشاپ میں بحیثیت ماسٹر ٹرینرلکچر دیا اور ٹرینیز کو عملی مشق بھی کرائی۔ آپ نے یہاں جاری تین روزہ ورکشاپ میں آٹھ سے دس جولائی ۲۰۲۴ کے دوران "رپورٹنگ کے رہنما اصول" اور "ریویو پیپر لکھنے کے طریقے" کے موضوعات کو مفصل انداز میں بیان کیا۔
 نیشنل کونسل فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (NCISM) نئی دہلی کے ذریعے جاری اس پروگرام کا اہم مقصد پی جی  گائڈس کی صلاحیتوں کو نکھارنا و اجاگر کرنا اور ریسرچ کو بڑھاوا دینا ہے تاکہ ریسرچ کو سائنٹفک انداز میں عالمی پیمانے پربہتر طریقے سے پیش کیا جاسکے۔