Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 5, 2018

بے مثال جذبہ


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بنگلورمیں ایک صاحب خیر نےایک بڑا فریج باہر رکھ دیا جس میں محلےاور پڑوس کے لوگ گھر کا بچا ہوا کھانا رکھ جاتے ہیں،شادی بیاہ کی تقریبات سے بچے ہوئے کھانے بھی لوگ رکھ جاتے ہیں۔
  یہ کھانا غریبوں،مسکینوں،ضرورت مندوں کے کام آ جاتا ہے۔ایک ایسے بچے کو اس بڑے فرج سے کھانا لے جاتے دیکھا جس کی ماں کا انتقال ہو گیا ہے اور گھر میں کوئ کھانا بنانے والا  نہیں ہے۔
  اس صاحب خیر نے یہ اہتمام بھی کیا ہے کہ فریج میں کھانا رکھے جانے سے قبل خوردنی اشیاء کی کوالٹی چیک کی جاتی ہے کہ کہیں وہ خراب تو نہیں ہو گئی ہیں.
  اس دیو ہیکل فرج کے پہلو میں کئ شیلف رکھے ہیں۔لوگ اس میں اپنے فالتو مگر کار آمد کپڑے سلیقے سے تہہ کیے ہوئے لاکر رکھ جاتے  ہیں۔ اور ضرورت مند انھیں آکر لے جاتے ہیں۔
یہ خبر آج صبح این۔ڈی۔ٹی۔وی۔ نے دی جو اپنی تعمیری خبروں اور تجزیوں نیز بےباک صحافی رویش کمارکی غیرجانبدارانہ صحافت کے لئے مشہور ہے۔
شکر ہے کہ ہمارے ہندوستانی سماج میں آج کے اس زہر آلود ماحول میں خالص انسانی جذبہ رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔
ایسے لوگ انسانیت کا سرمایہ ہیں اور بڑے قابل قدر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"سراج ہاشمی  ۔