Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 14, 2018

سزا کی مانگ۔

دستور جلانے والوں اور بم بنانے والوں کو سزا دی جائے،۔
            ۔۔۔۔۔۔۔

نٸ دہلی ۔
’’ آل انڈیا امامس کونسل مہاراشٹرا کی ریاستی میٹنگ اورنگ آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ریاستی صدر مولانا عبدالعلیم قاسمی اور ممبران کے علاوہ مرکز سے کونسل کے  ناظم عمومی مفتی حنیف احرار قاسمی،  سکریٹری مولانا حنظلہ قاسمی نے شرکت کی۔میٹنگ کے بعد ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوۓ ناظم عمومی مفتی حنیف احرار قاسمی نے کہا کہ:’’ ملک بھر میں چل رہی بدامنی اور فتنہ و فساد کی ذمہ دار فسطائی جماعتیں ہیں۔ ان کا حوصلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ وہ کھلے عام ہتھیار تقسیم کرنے لگے ہیں اور بم بنانے میں پکڑے جارہے ہیں۔ ممبئی میں پکڑے گئے سناتنی بھگوا دہشت گرد کی پوری انکوائری کو اور وہ مواد کس نے فراہم کیا ، بم کہاں کہاں پھوڑنے کا منصوبہ تھا؟ اس میں کون کون ملوث ہیں؟ سب کے خلاف قانونی طور پر دیش دروہی کا مقدمہ چلایا جائے‘‘۔
کونسل کے ناظم عمومی نے مہاراشٹر میں ریزرویشن کو لے جاری احتجاجات پر بات کرتے ہوے کہا کہ : ’’ریزرویشن ہر پسماندہ طبقہ کا حق ہے اور یہ حق ہر کمیونٹی کو آبادی کے تناسب کے لحاظ سے ہر شعبہ میں ملنا چاہیے۔ کسی بھی کمیونٹی کو مذہب سے ہٹ کر پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دیا جائے ‘‘۔
کونسل کے ناظم عمومی مفتی حنیف احرار سوپولوی نے کہا کہ :’’ملک میں فسطائی دہشت گردوں کا حوصلہ اس قدر بلند ہو چکا ہے کہ وہ سر عام دستورِ ہند کو جلانے سے دریغ نہیں کر رہے ہیں، یہ جرم ملک کے ساتھ غداری کے برابر ہے۔ اس طرح کے اقدامات کی چھوٹ سے ملک کے دستور سے عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے؛ اس لیے آل انڈیا امامس کونسل مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرے؛ نیز پورے ملک میں قربانی کے موقع پر بھگوا دہشت گردوں کی دست درازی کو روکا جائے اور ملک میں مذہبی آزادی کو بحال رکھنے کے لیےسخت قانونی انتظامات کیے جائیں ‘‘۔
محمدمینار شیخ
میڈیا انچارج:
دہلی