Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 25, 2018

ترکی اور امریکہ کی اقتصادی جنگ۔

ترکی اور امریکہ کی اقتصادی جنگ میں ترکی کی فتح اور امریکہ کی شکست ہونیوالی ہے۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ڈاکٹر شرف الدین اعظمی (صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ترکی اور امریکہ کے درمیان اقتصادی جنگ پورے شباب پر ہے ترکی کرنسی لیرا کچھ دنوں قبل بین الاقوامی بازار میں ڈھیر ہو گیا تھا اور امریکی صدر اپنے مضبوط ڈالر کی طاقت پر ترکی کے خلاف اقتصادی جنگ کا بگل بجا دئیے تھے۔ایسے حالات میں دور اندیش اور عظیم قوم کا عظیم رہنما ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے حوصلہ مندانہ فیصلہ نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ۔ترکی صدر نے امریکی صدر کے سامنے خود سپردگی نہیں کی۔ہتھیار نہیں ڈالے۔گھٹنے نہیں ٹیکے۔۔خوف سے گڑگڑائے نہیں اور نہ ہی سعودی سلطان کی طرح اپنی معاشیات و اقتصادی حالات کو بچانے کے لئیے اپنی تہذیب کا سودا  کیا بلکہ ترکی صدر نے اس حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ۔۔انھون نے امریکی سامانوں کی قیمت بڑھانے ۔۔چین ۔روس و ایران سے تجارت بڑھانے کا فیصلہ لیا۔امریکی الیکٹرانک سامانوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔ترک عوام نے بھی اپنے صدر کا ساتھ دیا اور غیر ممالک میں رہنے والے ترکی شہریوں نے ترکی کرنسی لیرا خریدنا شروع کیا۔۔ترکی صدر کے اس اقدام سے متاثر ہو کر بہت سے عرب ممالک کے عوام نے بھی ساتھ دیا اور بطور خاص قطر کے نوجوانوں نے اپنے لاکھوں لاکھ ڈالر فروخت کر کے لیرا کی خریداری کی۔۔۔نتیجہ یہ ہوا کہ آج ترک لیرا بن الاقوامی بازار میں پھر سے مضبوط ہو گیا ہے ۔۔۔۔کمال تو یہ کہ جرمنی اور اٹلی نے کھل کر ترکی کا ساتھ دیا ۔اب یہ اقتصادی جنگ ترکی جیت رہا ہے اور امریکہ ہار رہا ہے۔۔