Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 18, 2018

کرکٹ ٹیسٹ۔

ٹرنٹ برج ٹسٹ / انڈیا کا اچھا آغاز
تحریر/ ابونافع اعظمی
. . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . 
آج انگلینڈ و انڈیا کے بیچ تیسرے کرکٹ ٹسٹ کا آغاز ہوا انگلینڈ کپتان نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی انڈیا نے اپنی پلینگ الیون میں تین تبدیلیاں کی اوپنر مرلی وجے کی جگہ شیکھر دھون ، وکٹ کیپر کارتک کی جگہ رشبھ پنت ، اور کلدیپ یادو کی جگہ انجریز سے صحتیابی کے بعد بمرا کو جگہ ملی ۔ انڈیا کے اوپری بلے بازوں کا خراب فارم جاری رہا ہے اور آج بھی 82  رنز کے اندر شیکھر دھون ۳۵، راہول۲۳اور پجارا بیچارہ 14 پر آؤٹ گئے لیکن اس کے بعد کپتان کوہلی اور نائب کپتان رہانے پہلی مرتبہ سیریز میں ایک لمبی پارٹنر شپ کر گئے یعنی 159 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی تو 81 رن پر کوک نے رہانے کا کیچ براڈ کی گیند پر لپک کیا اس کے بعد کوہلی بھی اپنا سینچری پوری نہ کرسکے اور 97پر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد نوجوان آل راؤنڈر پانڈیا اور وکٹ کیپر پنت 307 رنز تک لے گئے کھیل کے اختتامی لمحے میں پانڈیا اینڈرسن کا شکار ہوگئے یوں ہندوستان پہلے دن کے اختتام پر 307رن کا اسکور بنا کا ہے جبکہ اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والا بائیں ہاتھ کا بلے باز وکٹ کیپر پنت بڑے اعتماد سے اپنی پہلی ٹسٹ اننگ کھیل رہا ہے 22 رن پر ناٹ آؤٹ ہے جبکہ پہلا اسکورنگ شاٹ چھکا لگایا