Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 20, 2018

گائے کی اسمگلنگ میں پرمود کہار گرفتار۔


آعظم گڑھ اتر پردیش۔(پریس ریلیز)۔
آعظم گڑھ ایس پی نے ایک پریس ریلیز کے ذریع جانکاری دی ہے کہ ضلع کے دیو گاوں تھانہ حلقہ کے تحت ایک میجک گاڑی سے ایک عدد گائے اور دو عدد بچھیا کے ساتھ ایک شخص  کو گرفتار کیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق تھانہ کی پولیس گشت ہر تھی کہ اسی دوران مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی کہ ایک ٹاٹا میجک کے ذریعہ گائے کو لاد کر بہادر پور کی طرف سے جانور کے اسمگلر آرہے ہیں اس اطلاع پر پولیس نے گھیرا بندی کر گاڑی روکا اور ایک شخص کو  کو گرفتار کر لیا اور گاڑی میں ایک گائے اور دو بچھیا برآمد کی۔
اس معاملے میں مقامی تھانہ میں جرائم نمبر 171/18 ۔۔دفعہ3/5A.کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم پرمود کہار ولد ننھکو کہار ساکن موضع ترولی تھانہ دیو گاوں اعظم گڑھ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا اور میجک گاڑی و جانوروں کو ضبط کر لیا گیا۔
صدائے وقت۔