Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 24, 2018

دلچسپ خبر۔

جب 39 سالہ دلہن 64 سالہ دلہا کے نوجوان بیٹے کے دوست کو لے کر فرار ہو گئی.
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بشکریہ ہم سب ڈاٹ کام.ابو نافع اعظمی صدائے وقت)۔

معروف برطانوی گلوکار رابی ولیمز کے معمر والد کے ساتھ ایک ایسا سانحہ پیش آ گیا ہے کہ جو افسوسناک تو ہے ہی مگر اس سے زیادہ حیرتناک، بلکہ شرمناک بھی ہے۔ رابی کے  والد پیٹ کانوے کی اہلیہ ایک نوجوان کے ساتھ بھاگ گئی ہے، اور ستم ظریفی دیکھئے کہ وہ نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ رابی کا قریبی ترین دوست ہے۔

اخبار ’دی سن‘ نے انکشاف کیا ہے کہ رابی کی سوتیلی والدہ اور اُن کے دوست نے خفیہ شادی کر لی ہے اور اب وہ دونوں امریکی شہر فلوریڈا میں رہائش پزیر ہیں۔ رابی اپنے والد اور سوتیلی والدہ کے ساتھ نہیں رہ رہے تھے البتہ اپنے دوستوں کے ساتھ کبھی کبھار اپنے والد سے ملنے چلے جاتے تھے ۔ انہی ملاقاتوں کے دوران اُن کے قریبی دوست کی اُن کی سوتیلی والدہ میلنی سے دوستی ہو گئی جس کے نتیجے میں انہوں نے یہ گل کھلا دیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ بوڑھے پیٹ PETE کا غم سے بُرا حال ہے اور رابی بھی اپنے دوست کے گھٹیا پن پر بہت برہم ہیں۔ رابی ان دنوں اپنے والد کے پاس ہیں اور اُنہیں دلاسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر بتایا گیا ہے کہ بوڑھے پیٹ کو کسی طور چین نصیب نہیں ہو رہا۔ یاد رہے کہ پیٹ اور میلنی کی ملاقات آٹھ سال قبل ہوئی تھی۔ انہوں نے پانچ سال قبل شادی کی، جب پیٹ کی عمر 64 سال اور میلنی صرف 39 سال کی تھیں۔