Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 8, 2018

کرکٹ بریکنگ نیوز۔


اوول ٹسٹ میں ہندوستان نے گھٹنے ٹیکے۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 

تحریر / ابونافع اعظمی(صدائے وقت)۔
. .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کل سے ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین ٹسٹ سیریز کا پانچواں میچ شروع ہوا ٹاس انگلینڈ نے جیتا ۔ اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کرتے ہوئے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کتنی حیرت انگیز بات ہیکہ ان کا انفارم آلراؤنڈر کرس ووکس جو انجری سے شفایاب ہوچکا تھا اور اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا خطاب جیت چکا تھا اسے ٹیم میں  جگہ نہیں مل سکی کیونکہ بن اسٹوکس معین علی اور سیم کرن کی موجودگی میں چوتھے آل راؤنڈر کی جگہ ممکن نہیں تھی ہندوستان نے اپنی ٹیم کمبنیشن میں حیرت انگیز تبدیلی کردی چار ٹیسٹ میچوں میں پانچ بولروں سے کھیلنے والی حکمت عملی تبدیل کردی گئی پانڈیا کی جگہ نئے ابھرتے بلے باز ھنوما وہاری کو ٹسٹ کیپ ملی یوں وہ ہندوستان کے 292 ویں ٹسٹ کھلاڑی بنے اشوین جن کی گزشتہ ٹسٹ میں مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود کھلانے پر مبصرین نے بڑی تنقید کی ۔ جن کا کہنا تھا کہ ساؤتھمپٹن ٹسٹ جس میں معین علی نے نو وکٹیں لی تھیں اور مردمیداں قرار پائے تھے اس ٹسٹ میں رویندر جدیجہ کو کھلایا جاتا تو شاید انڈیا ساٹھ رنز ہارنے کے بجائے ٹسٹ جیت کر سیریز دو دو کرکے آخری ٹسٹ میں دو دو ہاتھ کے لئے پرجوش ہوتا بہرحال کل پہلے دن کے دو سیشن تو انگلینڈ کے نام رہے اپنا آخری ٹسٹ کھیلنے والے الیسٹر کوک نے 71 کی رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی ابتدائی دو سیشنز میں انگلینڈ نے صرف ایک وکٹ کھوکر 123 رنز بنا لئے چائے کے وقفے کے بعد تو میچ کا رنگ ہی بدل گیا بومرا کے ایک اور میں پہلے کوک 71اور کپتان جو روٹ صفر بناکر آؤٹ ہوگئے اور اگلے ہی اور میں وکٹ کیپر بیٹسمین جان بیرسٹو ایشانت کی گیند پر سلپ میں راہل کے ہاتھوں صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے تو کھیل میں سنسنی آگئی ۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے سات وکٹ کر پر 198 رنز بنائے بٹلر پانچ اور عادل رشید صفر پر ناٹ آؤٹ تھے آج دوسرے دن کا پہلا سیشن انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین بٹلر کے نام رہا انہوں نے پہلے عادل پھر براڈ کے ساتھ پارٹنرشپ کرتے ہوئے انگلینڈ کو سیف زون میں پہونچا دیا اور لنچ کے آدھے گھنٹے بعد جب انگلینڈ کی آخری وکٹ بٹلر کی شکل میں گری تو اس کا اسکور 332 پہونچ چکا تھا بٹلر نے 89رنز بنائے انڈیا کی طرف سے جدیجہ نے چار ۔ بومرہ اور ایشانت نے تین تین وکٹ لئے ۔ انڈیا نے اپنی اننگز شروع کی تو پوری سیریز کی طرح اس میچ میں بھی اوپر کے بلے بازوں نے خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھایا دونوں اوپنرز راہل اور شیکھر پانچ ٹسٹ کی نو اننگز میں ابھی تک کوئی نصف سنچری بھی اسکور نہیں کی ہے نائب کپتان رہانے نے پوری سیریز میں دو نصف سنچری بنائی اور اس میچ کی پہلی اننگ میں صفر بنایا پجارا نے 37رنز اور کپتان کوہلی نے 49 رنز بنائے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت نے بیحد مایوس کیا ابتک تین ٹسٹ کی پانچ اننگز میں صرف 47 رنز  ہی بناسکے ہیں نئے ٹسٹ کھلاڑی ھنوما وہاری نے اعتماد سے اننگ شروع کی ۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 174 چھ وکٹ پر بنا لئے تھے ھنوما وھاری 25 رنز ان کے ساتھ جدیجہ آٹھ رنز پر ناٹ آؤ ت تھے بہرحال دو دن کے کھیل سے اندازہ ہوگیا کہ آخری ٹسٹ میں بھی انڈیا زیر دست ہی رہے گا اور توقع ہیکہ انگلینڈ یہ سیریز چار ایک سے جیت جائے گا انگلینڈ کے بعد کے بیٹسمینوں نے پوری سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا ہے ان کی بیٹنگ گہرائی سب سے بڑی طاقت رہی ہے اس سیریز کے بعد انڈیا کے کچھ کھلاڑیوں کا ٹسٹ ٹیم سے پتہ صاف ہونا طے لگتا ہے امید ہے مستقبل میں ٹسٹ کے نئے اوپنرز دیکھنے کو ملیں گے