Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 23, 2018

کرکٹ بریکنگ نیوز


ایشیا کپ میں ھندوستان کی پاکستان کے خلاف یک طرفہ جیت
بنگلا دیش کی افغانوں کے خلاف سنسنی خیز جیت
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . .  
تحریر/ ابونافع اعظمی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایشیا کپ کرکٹ میں گروپ فور کے میچز 21 ستمبر سے شروع ہوچکے ہیں ایشیا کی چھ ٹیموں میں سے سری لنکا اور ہانگ کانگ پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوچکے تھے انڈو پاک بنگلا و افغان چار ٹیمیں اب تک اپنے دو دو میچ کھیل چکی ہیں اکیس ستمبر کو بنگلہ دیش نے ہندوستان سے یک طرفہ شکست قبول کی تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ آخری اور تک فل سسپنس اور کلائمیکس  کا حامل رہا بالآخر تجربہ جیت گیا شعیب ملک نے آخری اور میں مطلوبہ دس رن تین گیندوں میں آفتاب کو ایک چھکا اور چوکا مار کر رونے پر مجبور کردیا بہر حالوں افغانوں نے اس پورے میلے میں دل جیت لیا آج بھی بنگلا شیروں کے خلاف آخری اور جب صرف آٹھ رن جیت کے لئے درکار تھے اور چار اورز پہلے سے مطلوبہ دس رن بناتے چلے آرہے تھے لیکن مستفیض کا آخری اور سنسنی خیز رہا صرف تین رن دئے اور راشد کا قیمتی وکٹ حاصل کیا واضح رہے کہ بنگلا شیروں نے مقرره پچاس اورز کے کھیل میں سات وکٹ کے نقصان پر 249 رنز بنائے تھے ادھر آج دوسرے میچ میں پاکستان نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ لی ۔ پہلے راؤنڈ کے میچ کا ری پلے رہا یعنی اس سے پہلے والے میچ میں بھی پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کی تھی اور پوری ٹیم 162 رن بناکر آوٹ ہوگئی تھی اور ہندوستان کو آسان یک طرفہ جیت مل گئی تھی آج پاکستان پورے پچاس ضرور کھیل گیا لیکن بھارتی بالروں کے سامنے سوائے شعیب ملک اور کوئی نہ ٹک سکا پوری ٹیم سات وکٹ پر 237رنزہی بناسکی جو ھندوستانی اوپنرز شیکھر دھون اور روہت شرماکے لئے نرم چارا ثابت ہوا ہندوستان چالیس اورز تین گیند میں مطلوبہ ھدف پار کر گیا روہت اور شیکھر دونوں نے شاندار سنچری بنا ڈالی اس میچ کی خاص بات شعیب ملک کے سوائے سارے پاکستانی کھلاڑیوں کی ذہنی و جسمانی تھکاوٹ صاف ظاھر ہوئی آسان کیچز گرانے کا سلسلہ جاری رہا ان کا چیمپئن ٹرافی کا چیمپئن بالر عامر ایک سال کے اندر ہی اپنا رنگ و روغن کھو چکا ہے سرفراز پر اضمحلال طاری ہے کیا اس کپتانی میں اور محمد عامر جیسے آف کلر کھلاڑیوں کی موجودگی میں سرفراز کی ٹیم 2019  کے ورلڈ کپ میں کوئی گل کھلا پائے گی گروپ فور سے فائنل کے لئے ہندوستان کوالیفائی کرچکا ہے افغان ٹیم دونوں میچ ہار کر باہر ہوچکی ہے اب بنگلا شیروں اور پاکستانی شاھینوں کے بیچ فائنل سے پہلے فائنل میچ ہے جو جیتے گا وہ بھارت سے فائنل میں ٹکرائے گا بھارت بغیر کوہلی کے بھی بڑے لے میں ہے اس لئے اس بار ایشیا کپ کا حقیقی دعویدار اب صرف بھارت ہے ہماری نیک تمنائیں روہت اینڈ کو کے لئے روہت نے ون ڈے میں کوہلی سے اچھی کپتانی کی ہے۔

صدائے وقت۔
۔۔۔. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔