Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 4, 2018

جمعیتہ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی گروپ) کا وفد کیرالا کے دورے پر۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کا وفد کیرالا کے دورے پر پہنچ چکا ہے۔
متاثرین میں ریلیف کی تقسیم ،نقصانات کا سروے جاری
. . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . . ۔
:مولانا حلیم اللہ قاسمی کی رہورٹ۔
ممبئی ۴؍ ستمبر۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا سہ رکنی وفد حافظ مسعود احمد حسامی (نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مفتی محمد یوسف قاسمی (خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر)پر مشتمل کیرالا کے سیلاب متاثرین کی امداد اور باز آباد کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے ویاناڑ پہونچ گیا ہے۔وفد نے وہاں کے ذمہ داروں سے ملاقات کر کے وہاں کی صورت حال سے واقفیت حاصل کی ۔واضح رہے کہ حکومت کیرلا کے سرکلر کے مطابق کسی بھی تنظیم یا ادارہ کیلئے امداد تقسیم کرنے یا راحت رسانی کا کام کرنے کے لئے ضلع کلکٹر سے تحریر ی اجازت نامہ حاصل کرنا لازم ہے۔اس کے لئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے وفد نے کلکٹر سے ملاقات کرکے اجازت نامہ حاصل کر لیا ہے۔اور کیرلا میں رفاہی کام کرنے والی مجاز تنظیموں کی فہرست میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کو بھی شامل کر لیاگیا ہے ۔
اس کے بعد یہ وفد کلکٹر آفس سے ہوکر ان بستیوں کا جائزہ لیا جہاں مکانات منہدم ہوئے اور بہہ گئے ہیں ۔نقصانات کا جائزہ لے کر ریاستی وفد رات ہی میں کالی کٹ کے لئے روانہ ہوا ،جہاں بعد نماز عشاء منعقد ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی ۔
ریاستی وفد نے متعدد تباہ شدہ آبادیوں کو قریب سے دیکھا،جو کھنڈر میں تبدیل ہوگئی ہیں ،اس کے مکانات و مکین نیست و نابود ہوگئے ہیں۔ اس خطے میں مائیل کے لحاظ سے آبادیوں کے نام رکھنے کا رواج ہے۔اس وفد نے6مائیل پر پہاڑی کے کھسکنے کی وجہ سے پوری آبادی اورمسافروں کے لئے بنائی گئی مسجد کی تباہی کا دلدوزمنظر دیکھا اور اگلے دن جمعیۃعلماء احمد آباد (ارشد مدنی)کے قائم کردہ کیمپ(الوہ) میں پہونچ کر مفتی عبد القیوم صاحب منصوری و دیگر مقامی ذمہ داران سے ریلیف رسانی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اور وہاں پر متاثرین میں ریلیف (اشیاء خورد و نوش کی کٹیں )بھی تقسیم کی۔
واضح رہے کہ جمعیۃعلماء ناگپور کا بھی ایک وفد وہاں پر پہونچ چکاہے۔اب ریاستی وفد مقامی ذمہ داروں مولانا عبد الشکور ،مفتی معصوم ثاقب اور ان کے رفقاء کے ساتھ میٹنگ کرکے کایا رالم کے روانہ ہوا ۔