Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 24, 2018

مفت ہومیو پیتھک کیمپ ۔ڈاکٹر انور خان۔


جونپور اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔ بشکریہ عظیم صدیقی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے تحت گرینی چوکیہ بازار میں ایک فری ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔شاہ گنج کے معروف ہومیو پیتھ ڈاکٹر انور خان اور ان کی ٹیم نے تقریباً 450 مریضوں کا چیک اپ کیا مفت دوائیں اور ضروری مشورہ دیا ۔کیمپ کا آغاز مولانا عبد الرحیم ناظم اعلیٰ مدرسہ ریاض العلوم گرینی کی دعاوں سے ہوا۔قرب و جوار کے عوام اس کیمپ سے مستفید ہوئے۔اس کیمپ میں ڈاکٹر انور خان کے علاوہ ڈاکٹر انوراگ پانڈے و ڈاکٹر احتشام نے اپنی خدمات پیش کیں۔اس کیمپ میں نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر انور نے کہا کہ آج کے دور میں طرح طرح کی موذی بیماریوں میں ہومیو پیتھک دواوں کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کی یہ بھی ذمے داری ہے کہ انسانیت کی خدمت کرے اور جہاں تک ممکن ہو غریبوں تک علاج و معالج کی سہولیت پہنچانے کی کوشش کی جائے۔
یہ کیمپ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک چلا۔اس موقع پر محمد اجمل ۔ابوسعد احمد ۔محمد وارث۔فرحان اختر ۔اروند کمار پنٹو ریاض الحق پردھان گرینی نے موجود رہ کر کیمپ کے نظام میں مدد کی۔