Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 12, 2018

جونپور۔کانگریس قومی صدر اقلیتی سیل پر حملے کے خلاف احتجاج۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
منگل کو دہلی میں کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر ندیم جاوید پر ہوئے حملے سے کانگریسی کارکن مشتعل ہیں۔مورخہ 12 ستمبر  کو درجنوں یوتھ کانگریسی کارکن ندیم جاوید کے  دفتر  واقع سکھی پور شہر جونپور  پرجمع ہوئے اور میٹنگ کرکے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کیا۔اس دوران مشتعل کارکنوں نے ملک کے وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کر اپنی مخالفت درج کرائی۔
شہر کے سکھی پور میں بدھ کے روز درجنوں کی تعداد میں جمع ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستویر سنگھ نے کہا کہ کانگریس کیلئے عوام میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھاجپا کے خیمے میں مایوسی ہے اور کسی نہ کسی بہانے وہ کانگریس عہدیداران پر حملے کرا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دہلی میں اقلیتی سیل کے قومی صدر ندیم جاوید پر بھاجپا کے غنڈوں کے زریعے حملہ کیا گیاہے جو ناقابل برداشت ہے۔پسماندہ طبقہ کے صوبائی سیکریٹری قلندر بند نے کہا کہ ندیم جاوید جونپور سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور عوام میں کافی مقبول رہے ہیں۔ملک کی قومی سیاست میں اقلیتی سیل کی کمان ملنے کے بعد وہ جس طرح سے لوگوں کو کانگریس کی طرف متوجہ کرا رہے ہیں مرکز کی حکومت اسے برداست نہیں کر رپا رہی ہے جس کا نتیجہ رہا کی گزشتہ روز دہلی میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔اس دوران مشتعل کارکنوں نے وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کر نعرہ بازی کیا۔اس موقع پر نیرج رائے، شبلی احمد صدیقی، جے منگل یادو، صدام شمشاد، فہیم احمد، ارون بند، راہل بند سمیت درجنوں کارکن موجود رہیں۔