Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 5, 2018

بھارت بند ابھی تک۔

آج اونچی ذات کے لوگوں کے ذریعہ کئیے گئے بھارت بند کے اعلان کا اثر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ابھی تک کی موصولہ خبروں کے مطابق صوبہ بہار کے کئی علاقوں میں بند کا پورا اثر ہے نیشنل ہائی وے کو جام کر دیا گیا اور کچھ ٹرینوں کو بھی روکا گیا ہے۔
صوبہ ایم پی میں بند کا پورا اثر ہے ریاست کے بھوپال سمیت سبھی شہروں میں ہائی الرٹ ہے۔22 ضلعوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔صوبے کے سبھی اسکول و کالج بند ہیں۔احتجاجی سڑکوں پر آ گئے ہیں۔سبھی دکانیں بند ہیں۔ابھی تک کسی طرح کے تشدد کی کوئی خبر نہیں ہے۔
راجستھان میں بھی بند کا اثر بڑے پیمانے پر ہے۔سبھی دکانیں بند ہیں احتجاجی لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں نیشنل ہائی وے کو روک دیا گیا ہے گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ہیں۔
اتر پردیش کے شہر آگرہ میں بھی احتجاج ہو رہا ہے۔نیشنل ہائی وے جام ہے مغربی یو پی کے کئی علاقوں میں بند کا اثر ہے۔
نمائندہ صدائے وقت۔