Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 24, 2018

پنشن بحالی کو لیکر ملازمین کی ہڑتال 25 اکتوبر سے۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ملازم، استاذ، افسر پرانی پنشن بحالی فورم اترپردیش کی کل سے مجوزہ تین روزہ ہڑتال کے موقع پر فورم کے صدر اروند شکلا، کنوینر راکیش کمار شریواستو، ریاست ملازم مشترکہ کونسل کے سرپرست سی بی سنگھ، ضلع سیکریٹری چندر شیکھر سنگھ، ثانوی استاذ یونین کے سابق صدر نرسمہا بہادر سنگھ، کنوینر سروج سنگھ اور ثانوی استاد یونین (شرما دھڑے) کے صدر سنتوش کمار سنگھ، سیکریٹری رما شنکر پاٹھک، پرائمری استاذ یونین کے صدر امت سنگھ، سیکریٹری سنجے سنگھ کے اجتماعی قیادت میں عظیم موٹر سائیکل ریلی شہر جونپور جنکشن بھنڈاری اسٹیشن و سرکاری دفاتروں سے ہوتے ہوئے کلکٹریٹ احاطے میں پہنچی۔ جلوس میں ملازم، استاذ پرانی پنشن بحال کرنے اور نئی این پی ایس کو واپس لینے کا مطالبہ کا نعرہ لگاتے رہے۔
کلکٹریٹ احاطے میں موٹر سائیکل جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر راکیش کمار شریواستو نے حکومت سے فوری پرانی پنشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ فورم کے صدراروند شکلا نے بتایا کہ حکومت اور مرکزی عہدیداروں کی سطح پر مذاکرات چل رہی ہے، لیکن ہم سب پہلے سے مقررہ پروگرام کے مطابق 25 اکتوبر سے ہڑتال پر رہتے ہوئے کلکٹریٹ میں احتجاجی جلسہ کریں گے۔جلوس کو ثانوی استاذ یونین (شرما گروپ) کے صدر سنتوش سنگھ نے پرانی پنشن بحالی کی مانگ کرتے ہوئے ہر سطح پر احتجاج میں ساتھ دینے کا عزم لیا۔ ثانوی استاد یونین کے سابق صدر نرسمہا بہادر، کنوینر سروج سنگھ نے بھی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ موٹر سائیکل جلوس میں ڈاکٹر پردیپ سنگھ، ڈاکٹر پھول چندر کنوجیا، سنجے چودھری، شیو کمار یادو، راجیش یادو، سنجے پاٹھک، اشوک کمار، جے پرکاش گپتا، لال صاحب، سدھاکر سنگھ، منوج رائے، دنیش یادو،کرپاشنکر اپادھیائے، رام کرشن پال، اروند یادو، منموہن، مدھوکر دویدی، دارا سنگھ، انل کمار یادو، سشیل کمار، اشونی جیسوال، را مکیش یادو، سبھاجیت یادو، چندریش کمار سنگھ سمیت درجنوں کی تعداد میں ملازمین موجود رہے۔