Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 4, 2018

جونپور۔۔فرضی انکاونٹر کی عدالتی جانچ کی مانگ ایم آئی ایم نے دیا میمورینڈم

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ضلع یونٹ کی جانب سے فرضی انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ کی مانگ کو لے کر ضلع صدر عمران بنٹی کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا اور صدرجمہوریہ کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا گیا۔میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ علی گڑھ میں ہوئے دو مسلم نوجوانوں کو پولیس کے ذریعے کئیے گئے انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ کرائی جائے اور ان کے کنبہ کو 25۔25لاکھ روپیہ معاوضہ دیا جائے ساتھ ہی مجرم پولیس اہلکاروں پر قانونی کارروائی کی جائے۔
کلکٹریٹ احاطے میںاحتجاجی مظاہرہ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ اتر پردیش کی یوگی حکومت میں ہزار سے زیادہ انکاؤنٹر ہو چکے ہیں لیکن صوبے میں کرائم کا گراف کم نہیں ہورہا۔انکاؤنٹرمیں ہلاک ہوئے زیادہ تر دلت، مسلم اور پسماندہ کنبہ سے تعلق رکھنے والے تھے۔ علی گڑھ انکاؤنٹر پر تمام سیاسی، سماجی تنظیمیں و انسانی حقوق کمیشن خاموش ہے۔انہوں کہا کہ ریاست کی عوام رات کو سڑکوں پر نکلنے سے ڈر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ علی گڑھ میں چھرا اسمبلی کے تحت نہر کے قریب دو مسلم نوجوان نوشاد اور مستقیم کا پولیس کے زریعے فرضی انکاؤنٹر کر دیا گیا تھا۔ا موقع پر جاوید عظیم، جامی حبیب ایڈووکیٹ، دلشاد ایڈووکیٹ، ضلع سیکرٹری شمیم انصاری نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری شاہ نیازاحمد،شفی الدین، خزانچی جاوید صدیقی، سیکرٹری منظور احمد، عیاض احمد، موبن وارثی، عزیز، آزاد، اسلم، اعجاز، راج کمار، اکبر علی، اظہر سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔