Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 4, 2018

اسرائیل نے انڈونیشیا کو بھیجا راحت امداد۔

صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
ڈیزاسٹر ریلیف میں ورلڈ لیڈر ہے اسرایئل۔
اسرایئلی ڈپٹی منسٹر فار ڈپلومیسی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
انڈاونیشیا میں گزشتہ ہفتہ آئے زلزلہ اور سونامی متاثرین کے لئے ریلیف بھیجا ہے۔اسرائیل کے ڈپٹی منسٹر فار ڈپلومیسی کے مطابق اسرائیل ڈیزاسٹر ریلیف میں ورلڈ لیڈر ہے۔ہم نے انڈونیشیا کی مدد کی ہے جو دنیا کا سب سے بڑا مسلم آبادی والا ملک ہے۔یہ مدد ہمارے عزم اور جذبے کا ایک اور اظہار ہے کہ ہم انسانیت کے لئے اپنی مہارت شیئر کرتے ہیں۔اسرائیل اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں ۔خبروں کے مطابق اسرائیل نے واٹر پیوری فائر و دیگر اشیاء انڈونیشیا روانہ کیا ہے اور ایک ریلیف افرادی ٹیم ریلیف کام کے لئیے جانے کو تیار ہے۔
حالانکہ اس امداد کی بابت اسرائیلی وزارت خارجہ اور اسرائیلی وزیر اعظم کی آفس سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ۔دونوں جگہوں سے کسی بھی کمنٹ کے لئیے معزرت کر لی گئی ۔
گزشتہ ہفتہ نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کے جنرل اجلاس میں وزیر اعظم اسرایئل نیتن یاہو اور انڈونیشیا کے نائب صدر کی خفیہ ملاقات کی خبریں آئی تھیں۔
واضح ہو کہ گزشتہ ہفتہ انڈونیشیا میں آئے زلزلہ کے بعد سونامی کیوجہ سے بڑی تباہی ہوئی جس میں تقریباً 1400 افراد کی موت ہوگئ۔یو این او کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً دو لاکھ لوگوں کو ریلیف کی ضرورت ہے۔