Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

جمیت چلڈرن ویلیج انجار میں بھارت اسکاوٹ کا سات روزہ بیسکاسکاوٹ ماسٹر ٹریننگ کیمپ جاری


انجار۔6؍اکتوبر۲۰۱۸ء صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
گجرات: جمعیت چلڈرن ولیج انجارکچھ گجرات میں گجرات اسٹیٹ بھارت اسکاٹ اینڈ گائیڈکی طرف سے سات دن کابیسک اسکاوٹ ماسٹر ٹریننگ کیمپ جاری ہے جس میں آٹھ ٹرینرس ٹریننگ دے رہے ہیں۔اس ٹریننگ سیشن میں چلڈرن ولیج کے بھی ۶۷ ؍طلباء شامل ہیں ۔تمام اسکاؤٹ اسٹوڈنٹس کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور سبھی گروپوں کے لیے علیحدہ علیحدہ خیمے بنائے گئے ہیں، بچوں کو مختلف طرح کے فنون اور فائر کنٹرول سسٹم کی تعلیم دی جاری ہے ۔پروگرام مولانا حکیم الدین قاسمی کی نگرانی میں چل رہاہے۔
ٹریننگ کے دوران سرکاری عہدیداران بھی شریک ہوئے جن میں خاص طور سے پر بیکھابھائی سدھ پارہ راجکورٹ ٹریننگ کمشنر گجرات،ڈاکٹر مانسی بھائی چودھری لیڈر آف دے کورس ،پروین سنگھ رانا ٹریننگ کمشنر کچھ ،بھرت بچانی آشسٹنٹ لیڈرکچھ، عثمان غنی وہرا سیکریٹری اسکاوٹ آنند ضلع،بھویش پرجاپتی ایچ ڈبلو بی محصانہ ،جاوید ووہرا ہیڈ کوارٹر کمشنر آنند ضلع، عبدالکریم بافن ایڈوانس اسکاوٹ ماسٹر جمعیت چلڈرن ولیج انجار کچھ گجرات وغیرہ شریک ہوئے۔مہمان نوازی کا فریضہ جمعیت یوتھ کلب کچھ اور جمعیت چلڈرن ولیج دے رہاہے اور پروگرام کے تعاون کنندگان میں حاجی نور محمد رائما،مفتی انیس احمد قاسمی خادم جمعیت چلڈرن ولیج انجار،مولانا آصف مدرس جمعیت چلڈرن انجار،مولانا معظم عارفی قاسمی کے نام شامل ہیں ۔