Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 23, 2018

گری راج سنگھ کا متنازعہ بیان۔مغلوں سے منسلک سبھی جگہ کے نام تبدیل ہوں گے۔

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کا پھر متنازعہ بیان "خلجی نے لوٹا تھا بہار ، اب پورے مک میں تبدیل کئے جائیں گے مغلوں سے منسلک نام۔
گری راج سنگھ۔

لکھنؤ ۔ 23 اکتوبر 2018 ۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کے یوگی حکومت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیرگری راج سنگھ نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مغل سے منسلک نام تبدیل کرنا چاہئے۔ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے گری راج سنگھ نے کہا کہ خلجی نے بہار کو لوٹا، لیکن بھکتی پور کانام انہیں کے نام پررکھ دیا گیا۔
بہار کے اکبرپور کے ساتھ ساتھ تقریباً 100 مقامات کے نام بدلے گئے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اچھا قدم اٹھایا ہے۔ میں مطالبہ کروں گا کہ بہارکے ساتھ ساتھ پورے ملک میں مغل سے منسلک ناموں کوتبدیل کیا جائے۔
اس سے قبل وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھنے کی سفارش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شہرکا قدیم نام پریاگ راج ہی تھا۔ وزیراعلیٰ نے الہ آباد کا نام پریاگ راج کئے جانے کی حمایت کرتے ہوئے ترک دیا تھا کہ جہاں ندیوں کا سنگم ہوتا ہے، اس 'پریاگ' کہا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی نے کہا تھا کہ اتراکھنڈ میں بھی ایسے کرن پریاگ اوررودرپریاگ واقع ہے۔ ہمالیہ سے نکلنے والی دوپاک ندیاں گنگا اورجمنا کا سنگم مقدس زمین پرہوتا ہے توفطری طور پریہ سبھی پریاگوں کا راج ہے، اس لئے یہ پریاگ راج کہلاتا ہے۔ ایسے میں الہ آباد کا نام پریاگ راج کیا جانا بالکل صحیح ہے۔ اس کے بعد گورنررام نائک نے ہفتہ کوشہرکا نام بدلنے کی تجویزکومنظوری دے دی، جس کے بعد فوری اثرسے یہ حکم نافذ ہو گیا۔