Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 27, 2018

پردھان و گرام پنچایت سکریٹری نے فرضی کام دکھا کر سرکاری رقم کو ہڑپا۔

جونپور۔۔اتر پردیش۔۔۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔برسٹھی بلاک کے تحت دھانا پور موضع کے عوام نے گرام پردھان و سکریٹری پر الزام عائد کیا ہے کہ ان دونوں نے منریگا کے تحت صرف کاغذ پر کام دکھا کر سرکاری رقم کو ہڑپ لیا جبکہ زمین پو کوئی کام نہیں ہوا۔موضع کے لوگوں نے ڈی ایم جونپور کو عرضداشت دے کر منریگا کے کاموں کی جانچ کی مانگ کی ہے۔گاوں والوں کے مطابق مختلف جگہوں پر مختلف کام دکھا کر تقریباً 6 لاکھ روپیہ کا گھوٹالا ہوا ہے ۔ان لوگوں نے مانگ کی ہے کہ کاموں کی جانچ کرا کر سچائی کا پتہ لگایا جائے اور الزام صحیح ثابت ہونے پر ضروری کاروائی کی جائے۔