لکھنئو۔۔اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آنے والے ایم پی، راجستھان و چھتیس گڑھ کے اسمبلی الیکشن میں بی ایس پی و کانگریس کے درمیان ہونے والا اتحاد خطرے میں پڑ گیا ہے اور مایا وتی اس کے لئے کانگریسی لیڈر دگ وجئے سنگھ کو ذمے دار بتا رہی ہیں ایک پریس کانفرنس میں مایا وتی نے کہا کہ راہل گاندھی و سونیا گاندھی اتحاد چاہتے تھے مگر دگ وجے سنگھ کیوجہ سے اتحاد نہیں ہو پایا۔بی ایس پی۔سپریمو مایاوتی نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی ان ریاستوں علاقائی پارٹیوں سے اتحاد کر کے الیکشن لڑے گی۔انھون نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید کانگریس کو غلط فہمی ہے کہ وہ اپنی قوت سے بی جے پی کو ہرا سکتی ہے۔کانگریس نے گجرات کے الیکشن سے کچھ نہیں سیکھا۔
متفرق
Wednesday, October 3, 2018
راجستھان و مدھیہ پردیش میں کانگریس سے اتحاد نہیں۔مایاوتی کابیان
Author Details
www.sadaewaqt.com