Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 8, 2018

نئی دہلی۔۔۔جنتر منتر پر نوجوانوں کا حکومت مخالف مظاہرہ۔

مہنگائی،بیروزگاری،پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کسانوں کی خود کشی جیسے مسائل کو لیکر نوجوانوں کا احتجاج مظاہرہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
نئی دہلی۔صدائے وقت(ذرائع)۔پورے ملک سے مختلف قومی و علاقائی سیاسی پارٹیوں کی یوتھ ونگ کی جانب سے دہلی کے جنتر منتر پر حکومت مخالف مظاہرہ کا انعقاد ہوا۔
"دیش بچاوٰ یوا بچاوٰ" کے نعرے کے ساتھ ملک کی مختلف 14 قومی و علاقائی سیاسی پارٹیوں کے نوجوان کارکنان نے " یونا ئٹیڈ یوتھ فرنٹ"کے بینر تلے احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔مودی حکومت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی۔بے روزگاری۔نظم و نسق کی بد تر حالت۔کسانوں کی خود کشی  جیسے مسائل اس احتجاجی مظاہرے کے خاص پوانٹ ہیں۔مقررین کا کہنا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں 5 فیصد اور نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ گزشتہ 20 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔روز بروز ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو لیکر کسان و عوام پریشان ہیں۔دلتوں و اقلیتی طبقات پر مظالم ،ملک میں نظم و نسق کی بڑھتی ہوئی حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
نوجوانوں نے کہا کہ شرم کا مقام ہے کہ ملک میں لوگ بھوک سے مر جائیں۔طلباء و طالبات پر ظلم بڑھ گئیے ہیں ۔آزادی اظہار رائے پر قد غن لگا ہے لوگوں پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے سلاخوں کے پیچھے کر دیا جاتا ہے۔طلباء کے ایک وفد نے اپنی مانگوں کو لیکر ایک میمو رینڈم بھی صدر جمہوریہ کو دیا ہے۔