صدائے وقت۔(ماخوذ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آج یومِ آئین منایا جارہا ہے۔ 1949 میں آج ہی کے دن آئین منظور کیا گیا تھا اور 26 جنوری 1950 کو اِسے نافذ کیا گیا تھا، جس سے بھارت کی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ 19 نومبر 2015 کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 125 ویں یومِ پیدائش کی ایک سال طویل تقریبات کے دوران، بھارت سرکار نے ایک گزٹ اطلاع نامے میں 26 نومبر کو ’یومِ آئین‘ قرار دیا تھا۔ بانی ارکان نے دور اندیشی، نظریے اور لچکدار موقف کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو دنیا کا ایک بہترین آئین پیش کیا۔ انھوں نے مختلف نظریات کو شامل کرکے اسے بھارتی صورتحال کے مطابق تیار کیا۔ آکاشوانی پر اپنے من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کا ذکر کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آئین میں محفوظ اقدار پر عمل کریں اور ملک میں امن، ترقی اور خوشحال کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آئین کی بدولت پارلیمانی جمہوریت مستحکم ہوئی ہے اور کئی ترامیم کے باوجود یہ وقت کی کسوٹی پر کھرا اترا.
آج یوم آئین کے موقع پر بہت سے سمپوزیم اور سیمینار کا انعقاد پورے ملک میں کیا جارہا ہے۔
متفرق
Monday, November 26, 2018
یوم آئین، آج مورخہ 26 نومبر۔
Author Details
www.sadaewaqt.com