مقامی ایم ایل اے شاہگنج شیلیندر یادو عرف للئی نے شرکت کی۔
صدائے وقت نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
جونپور - اتر پردیش۔شاہگنج حلقہ کے تحت موضع بڑا گاوں کا تاریخی عماری جلوس بحسن و خوبی اختتام پزیر ہوا۔
150 سال سے چل رہے سالانہ عماری جلوس کی تیاریاں پہلے سے ہی کر لی جاتی ہیں ۔مختلف انجمنیں نوحہ خوانی کرتی ہیں۔مقامی انجمن کے ارکان نے شاہ گنج ریلوے اسٹیشن، بس اسٹاپ پر کیمپ لگا کر جلوس میں شرکت کے لئیے آنے والوں کی رہنمائی کرنے میں لگے رہے۔
جمہ کو صبح سویرے جلوس روضہ پنجہ شریف سے نکل کر اپنے قدیمی راستے سے ہوتا ہوا چہار روضے پر پہنچا ۔جلوس میں علم کے ساتھ ذوالجناہ،اور اونٹ پر عماریاں نکالی گئیں۔اس موقع پر شیعہ علماء دین نے خطاب کیا جس میں کربلا کے شہیدوں کی قربانیوں کا ذکر کیا ۔
اس موقع پر مقامی ایم ایل اے شیلندر یادو نے پہنچ خراج عقیدت پیش کیا۔
جلوس میں سید وسیم حیدر، محمد اظہر ، تنویر حسن، حسن مہدی ، ضیغم عباس ، مولانا شوکت و دیگر افراد نے تمام انتظامی امور کو انجام دیا۔