Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 22, 2018

شادی شدہ خاتون کی گھر کے اندر خودکشی۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بخشاء تھانہ حلقہ کے ملیکان پور گاؤں میں جمعرات کے روز مشتبہ حالت میں ایک نوبیاہتا نے گھر کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔خودکشی کے پیچھے شوہر کا کسی دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات بتایا جا رہا ہے۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی ونود کمار کی شادی ایک سال قبل پوارا تھانہ حلقہ کے بتنینی گاؤں رہائشی گایتری20کے ساتھ ہوئی تھی۔شوہر کے مطابق جمعرات کی الصبح جب وہ رفع حاجت کیلئے گھر سے باہر گیا تو بیاہتا نے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔واپس لوٹنے پر بیوی کو پھانسی پر لٹکا دیکھ اس نے شور مچایا تو لواحقین سمیت مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس سمیت بیاہتا کے مائکہ دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔خبر لکھے جانے تک معاملے میں کوئی تحریر نہیں دی گئی تھی۔