Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 13, 2018

گلزار اعظمی کی خدمات کا اعتراف۔۔شرد پوار نے ایوارڈ سے نوازا۔

صدائے وقت۔بمبئی نمائندہ۔
۔___________________
جمعیة علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سر براہ جناب گلزار احمد اعظمی کو ان کی ملی و سماجی خدمات کے اعتراف میں آج راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کے ہاتھوں ایک پروقار تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
امام الہندمولانا ابولکلامؒ آزاد کے یوم پیدائش پر ممبئی میں واقع مشہور وائی بی چوہان ہال میں منعقدہ تقریب جس میں پورے ملک سے مندوبین نے شرکت کی کی موجودگی میں چناب گلزاراعظمی صاحب کو جھوٹے دہشت گردانہ معاملات میں گرفتار مسلم نوجوانوں کو قانون امداد فراہم کرکے ان کو جیل کی صعوبتوں سے راحت دلانے پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔