Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 23, 2018

جن سیوا سنستھان کے آفس کا افتتاح۔

جونپور ۔اتر پردیش۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع کے مشہور قصبہ شاہگنج میں " جن کلیان سیوا سمیتی" کے آفس کا افتتاح کیا گیا ۔افتتاح مولانا امیر حمزہ خاں امام جامع مسجد شاہ گنج و مدرسہ بد رالاسلام کے ناظم اعلیٰ کے بدست فیتا کاٹ کر کیا گیا۔اس آرگنائزیشن کے صدر افضال خان نے اس موقع پر بتایا کہ اس  تنظیم کا مقصد غریبوں۔ناداروں ۔بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔اور اس کام کے لئیے یہ تنظیم ہر ممکن کوشش کرے گی۔
اس موقع پر مولانا حمزہ خان نے افضال خان کو اپنی دعاوں سے نوازتے ہوئے کہا کہ افضال خان واقعی میں غریبوں کی مدد کا سچا جذبہ رکھتے ہیں ۔وہ خود بھی ایک سچے انسان ہیں اور سچائی کے ساتھ بے خوف ہوکر سماجی برائیوں سے لڑتے رہتے ہیں۔آخر میں صدر محمد افضال خان نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر اجیت پرجا پتی، پنٹو خان ، رئیس خان،پپو پنڈت۔شبنم رضوی، فیروز ،مرزا توفیق بیگ ، سہراب اعظمی، ثاقب سمیت قصبہ کی دیگر شخصیات کے علاوہ سیکڑوں لوگ موجود تھے۔