Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 29, 2018

اہم مختصر خبریں

مختصراہم خبریں ۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
_________________________کسانوں کااحتجاجی مظاہرہ

مودی حکومت سے پریشان اوربےحال کسان دہلی میں جمع ہوکر مودی حکومت کے خلاف دو دنوں تک دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے!
  اس ریلی میں راھل گاندھی ، شرد پورا ، ممتا بنرجی وغیرہ کے شرکت کرنے کی امید ہے
----------------------------------------
عمارت سے ٹکرایا ایئر انڈیا کا طیارہ:

  ایئرانڈیا طیارہ کے مسافر اس وقت بال بال بچے جب طیارہ ایک عمارت سے جاٹکرایا۔ اندربیٹھے کل 179مسافروں پوری طرح محفوظ ہیں۔یہ حادثہ سوڈان کے اسٹاک ہوم ایئرپورٹ پرپیش آیا
----------------------------------------
مراٹھارزرویشن بل منظور

مہاراشٹرا اسمبلی میں مراٹھا رزرویشن بل کو منظوری دے دی گٸ ہے جس کے تحت اب مراٹھا سماج کو سرکاری ملازمتوں ، اور تعلیم وغیرہ میں 16 فیصد رزرویشن دیا جاۓ گا
----------------------------------------
عمارت سے کودکرخودکشی

دہلی پولیس کے 55 سالہ اے سی پی افسر پریم بھلاّ نےآئی ٹی او پرواقع دہلی پولس ہیڈکوارٹرکی 10ویں منزل سے کودکرخودکشی کرلی،
خود کشی کرنےکی کوئی واضح رپورٹ سامنے نہیں آئی
----------------------------------------
درندہ صفت باپ گرفتار

ہریانہ کےریواڑی میں ایک باپ نے اپنی 11 سالہ سگی بیٹی کی لگاتار 2 مہینے تک آبروریزی کرتا رہا،راز فاش ہونے پر اس کی ماں نے پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کروائی اور پولیس نے زانی باپ کو گرفتارکرلیا
----------------------------------------
فضائی حملہ میں30 افرادہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں امریکا نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،