Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 22, 2018

پاکستان ، ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کا لاہور میں انتقال۔

لاہور۔پاکستان۔۔۔صدائے وقت ذرائع/ ایجنسیاں۔
. . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . 
برصغیر کی ممتاز شاعرہ کا لاہور میں انتقال ہوگیاہے ۔وہ 72 سال کی تھییں اور کافی دنوں سے علیل تھیں۔
فہمیدہ ریاض بر صغیر ہند و پاکستان کی ایک ایسی شاعرہ تھیں جنہوں نے نظم نگاری کے حوالے سے ایک منفرد شناخت قائم کی ..ان کی نظموں میں نسوانی جذبات و احساسات کی عمدہ ترجمانی ہوتی ہے تانیثی ادب کو فروغ دینے میں انہوں نے  اہم رول ادا کیا.ان کی نظموں میں جدیدیت اور مابعد جدیدیت کے اثرات نمایا ہیں. موجودہ عہد کے مسائل خاص طور سے عورتوں کے مسائل ان کے جذبات و خیالات اور آزادی نسواں ان کے خاص موضوعات ہیں.زبان و بیان علامتی ہے. عام قاری کا ذہن  آسانی سے اصل موضوع تک رسائ نہیں حاصل کر سکتا ہے.حالانکہ وہ وہی موضوعات پیش کرتی ہیں جو ہمارے آپ کے ہیں لیکن مشکل تراکیب استعارات اور تشبہات ان کے کلام کو ثقیل بنا دیتے ہیں.

فہمیدہ ریاض ہمارے عہد کی ایک مقبول شاعرہ تھیں. انہوں نے اردو ادب میں اپنے منفرد لب و لہجے اور اپنی نظموں کے ذریعے ایک اہم مقام حاصل کیا.میں میں ان کو اپنے انہیں الفاظ کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں اللہ ان کی مغفرت فرمائے