Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 23, 2018

ایودھیا۔۔نظم ونسق کے لئیے پولیس افسران ایو دھیا بھیجے گئے۔

لکھنئو۔اتر پردیش۔صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
25 نومبر کو ہونیوالے وی ایچ پی۔شیو سینا و آر ایس ایس کے مشترکہ اجلاس کے مد نظر ریاستی حکومت نے نظم و نسق سنبھالنے کے لئیے پولیس افسران کو ایودھیا جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔اے ڈی جی ٹیکنکل آشوتوش پانڈے و ڈی ائی جی ، جھانسی زون سبھاش سنگھ بگھیل کو ایودھیا کوچ کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔اے ڈی جی ، متنازعہ جگہ کے یلو زون اوف ڈی جی ریڈ زون کے انچارج ہوں گے۔ان دونوں افسران کو پروگرام پر گہری نظر رکھنے کی ذمے داری دی گئی ہے۔
یہ بات نہیں واضح ہو سکی کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے یا نظم و نسق کے بگڑنے اور حالات کے بے قابو ہونے پر پولیس کا اقدام کس حد تک ہوگا۔لاکھوں اشتعال انگیز افراد کے پہنچنے پر ایودھیا میں نظم و نسق کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔