Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 20, 2018

اعظم گڑھ۔جامعہ فیض عام کا جلسہ دستار بندی۔

رپورٹ/تحریر/ محمد آصف کمال اعظمی۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بزم خواتین کا بھی ہوگا انعقاد۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . 
خطئہ اعظم گڑھ کے سات گاؤں علاقہ کے مشہور ومعروف دینی وعربی ادارہ جامعہ فیض عام فیض نگر، دیوگاؤں کے جلسئہ سالانہ کی آمدآمد ہے، یہ جلسہ حسب معمول تقریبابیس برسوں سے ہوتا چلا آرہاہے، اور اس کا اصل موقع تعلیمی سال کے اختتام پر ہو تا ہے ، مگر تعلیمی تقاضوں کے پیش نظر وقت مقررہ سے کسی قدر جلد انعقاد عمل میں آرہاہے، لوگ بہت شدت سے اس جلسہ کی آمد کے منتظر رہتے ہیں، کیوں کی یہ جلسہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد جلسہ ہوتا ہے، اور جلسہ کی ترتیب اور دیگر انتظامات اور آرائش یقینا قابل دید ہوتی ہے،
22 نومبر 2018(بہ روز جمعرات عصر سے عشاء تک) کو منعقد ہونے والے اس عظیم الشان اجلاس میں بطور مہمان خصوصی تشریف لارہے ہیں دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا سفیان صاحب قاسمی، اور لوگوں کے دلوں کو گرمانے، اور زندگی کو بندگی سے بدلنے کاہنر سکھانے کے لئے جلوہ افروز ہوں گے حضرت مولانا سلمان صاحب بجنوری نقشبندی استاذ دارالعلوم دیوبند، اسی طرح عصری علوم سے وابستہ جناب ڈاکٹر رضی کمال صاحب سابق پروفیسر جامعہ ملیہ دہلی کی شرکت بھی متوقع ہے، نیز اس بیس سالہ اجلاس کا ایک اہم پروگرام ہے "دستار حفاظ "اور موجودہ اندازہ کے مطابق ایک سو بیس حفاظ کو" دستار حفظ "اور ان کی حسب منشاء "اسناد "بھی عطا  کی جائے گی،،، 
جب کہ اگلے روز 23 /نومبر 2018 (بہ روز جمعہ آٹھ بجے سے ظہر تک)  کو بزم خواتین بھی منعقد ہوگی ـ
علاقہ کے تمام لوگوں کواس شاندار اور دینی وروحانی اجلاس میں شرکت کی پرزور دعوت ہے
بجھتے ہوئے چراغ فروزاں کریں گے ہم
تم آؤگے تو جشن چراغاں کریں گے ہم ۔
بشکریہ۔
........محمد عاصم کمال الاعظمی...........