Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 23, 2018

شاہگنج ضلع بنے گا ؟ افواہ یا حقیقت۔

جونپو۔ اتر پردیش ۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع جونپور کی سب سے بڑی تحصیل ، پوروانچل کی معروف منڈی ،جغرافیائی اعتبار سے چار اضلاع کا مرکزی مقام شاہگنج کیا ضلع بننے والا ہے ؟ اس وقت اس بات کو لیکر چرچا ہر خاص و عام ہے۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں ریاستی نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے عندیہ دیا تھا کہ مشرقی یوپی کے دو ضلع اعظم گڑھ و جونپور کو تقسیم کرکے نیا ضلع کی تشکیل کی جائے گی۔حبھی سے یہ چرچا ہر خاص و عام ہے کہ اگر جونپور کی تقسیم ہوئی اور کوئی نیا ضلع بنا تو وہ شاہگنج ہی ہوگا۔ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے ۔مایاوتی کے دوران حکومت سروے تک کرا لیا گیا تھا مگر جانے کیا ہوا کہ شاہگنج ضلع بنتے بنتے رہ گیا۔
سوشل میڈیا پر اس وقت
شاہگنج کو ضلع بنائے جانے کی خبر خوب وائرل ہے۔اور اس بات کا فائدہ ریئل اسٹیٹ سے جڑے لوگ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔زمینوں کی قیمت آناً فاناً میں بڑھ گئی۔تاجروں کی پلاننگ تبدیل ہونے لگی۔مگر کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ شاہگنج ضلع بنے وہ ایسے لوگ ہیں جو کالا بازاری کا کام کرتے ہیں۔ان کا سوچنا ہے کہ ضلع بننے کے بعد ہر آفس مقامی طور پر کھل جائے گا جس سے ان کی کالابازاری میں کچھ دشواری آ سکتی ہے۔
اب رہی بات شاہگنج کو ضلع بننے کی بات تو مستقبل کی ہے اور سیاسی داو پیچ بھی ہے ۔دیکھنا ہے کہ شاہ گنج کے لوگوں کا یہ خواب شمندہ تعبیر ہو پاتا ہے یا نہیں۔