Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 28, 2018

اعظم گڑھ۔۔تین طلاق پر قانون؟ بغیر طلاق علیحدہ کرنے پر کیا ؟؟؟

تین طلاق  دیکر  عورت کو چھوڑنے پر قانون تو بغیر طلاق دیے چھوڑنے پر کب بن رہا ہے قانون
...نورالہدیٰ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  اعظم گڑھ۔اتر پردیش / صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی۔

  لوک سبھا میں تین طلاق پر بل پاس ہونے پر دیش بھر میں نیتا کے بیان آنا شروع ہوگے ہیں.اسی کڑی میں صحافیوں  کے سوالوں  کا جواب دیتے ہویے راشٹریہ علما کونسل  کے یوتھ ونگ کے صوبائی  صدر نے کہا کہ مودی جی مسلم بہن بیٹیوں کو انصاف دلائیں  تو گجرات میں آج بھی اک جسودہ  بین ہے جو انصاف کیلئے بھٹک  رہی ہے.انکو انصاف کب ملیگا.جنکے شوہر  نے بنا طلاق دئے چھوڑ دیا ہے.اسکے لئے بھی مودی جی پارلمینٹ میں بل پاس کروا دیں وہ بھی کئی سالوں سے انصاف کی مانگ کر رہی ہیں.وہ بھی کسی کی بیٹی اور بہن ہونگی.انکو بھی انصاف مل جاتا.مزید انہوں نے کہا کہ سپریم  کورٹ نے سبری مالا مندر میں عورتوں کے داخلے  کی اجازت دی تھی..اگر سبری مالا میں قانون نہیں بن سکتا تو شریعت  میں بھی دخل اندازی برداشت نہیں.قانون کا غلط استمعال کر مسلم مرد اور عورت دونوں کے مستقبل  کو برباد کرنے کی منصوبہ  بند سازش ہے.ہم مسلمانوں کیلئے قرآن کریم سب سے بڑا قانون ہے.اس جملے باز سرکار کو یہی عورتیں سبق سکھائینگی.