Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 29, 2018

آل انڈیاطبی یونانی کانگریس ، صوبہ بہار کے نائب صدر کا تملناڈو کا دورہ

صدائے وقت۔/ خصوصی نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ویلور --- تملناڈو۔۔یونانی طب کے فروغ اور اس کے مسائل کو لیکر بہا ر صوبہ کے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے نائب صدر ڈاکٹر عبد السلام فلاحی نے تملناڈو کا ایک روزہ دورہ کیا ۔اسی سلسلے میں ضلع ایلور پہنچنے پر ضلع صدر حکیم شیخ نصیرالدین، جنرل سکریٹری حکیم حمید الدین، نے پرزور استقبال کیا ۔اس دوران ایک پروگرام میں ڈاکٹر عبد السلام کو شال پہنا کر استقبال کیا اس موقع پر ڈاکٹر عبد السلام نے کہا کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کو ملک کے تمام صوبوں میں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اتنی مضبوطی چاہئیے کہ ہم حکومت وقت سے اپنی جائز مانگوں کو پوری کروا سکیں۔ملک کی کئ ریاستوں میں ہماری تنظیم مضبوطی سے کام کر رہی ہے۔ہریانہ، اتراکھنڈ اور راجستھان میں ہماری جائز مانگیں پوری ہوئیں۔اسی دوران ڈاکٹر عبد السلام نے طب یونانی میں علاج و معالج کے مرکز " ایس کے ایل بھارت کلنک " کا بھی دورہ کیا جہاں پر شال پیش کرکے استقبال کیا گیا۔