Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 5, 2018

سرسید ایورنیس فورم کے زیر اہتمام اے ایم یو میں سیمینار " بعنوان جدید تعلیم اور مسلمان"

صدائے وقت ۔نمائندہ۔
علیگڑھ۔۔اتر پردیش۔۔۔مسلم یونیورسٹی کے پالیٹکنک آڈیٹوریم میں ایک سیمینار کا انعقاد بعنوان" جدید تعلیم اور مسلمان" زیر اہتمام سرسید ایورنیس(بیداری) فورم منعقد کیا گیا۔اس سیمینار میں مہمان خصوصی خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کے بانی چانسلر ڈاکٹر خسرو حسینی تھے۔صدارت یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر حنیف بیگ نے کیا۔مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے حالات میں مسلمانوں کے لئیے حصول تعلیم نہایت ضروری ہے۔اسلام ایک جدید مذہب ہے اگر ہم اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ کرلیں تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔سرسید نے نہ صرف ایک ادارہ قائم کیا بلکہ انھوں نے جگہ جگہ تعلیمی ادارے قائم کرنے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر خسرو حسینی کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔اور ڈاکٹر خسرو حسینی کو " محسن ملت" کا خطاب دیا گیا۔جلسہ صدر کے علاوہ یونیورسٹی رجسٹرار عبد الحمید، پروفیسر شکیل صمدانی،خواجہ بندے نواز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عبد الجلیل خانپٹھان، پروفیسر نعیمہ گلریز،ڈاکٹر محب الحق نے بھی خطاب کیا۔پرگرام کی نظامت یونیورسٹی کی طالبہ عائشہ صمدانی نے کی۔سینیر طالب علم منصور الہی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ نے شرکت کی۔