Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 6, 2018

بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری کو دھمکی بھرا خط۔۔رجسٹرڈ خط پر پتہ لالو پرساد یادو کا۔

صدائے وقت۔ذرائع۔
ایودھیا اتر پردیش۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بابری مسجد مقدمہ کے فریق مدعی اقبال انصاری ولد محمد ہاشم انصاری ساکن ایودھیا کو ایک بار پھر سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔مدعی اقبال انصاری نے نیوز ایجینسیز کو بتایا کہ بہار سے سمستی پور ضلع سے رجسٹرڈ ڈاک سے ان کے پاس خط بھیجا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ بابری مسجد مقدمہ واپس لے لو ورنہ جان سے مار دئیے جاوگے۔دو صفحات پر مشتمل ہاتھ سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کا مقدمہ  کی پیروی جو تم کر رہے ہو اس میں جاکر صلح کر لو۔ اور وہاں پر ایک عالیشان مندر بننے دو نہیں تو اس کا نتیجہ برا ہوگا۔خط پر لالو پرساد یادو سابق وزیر اعلیٰ بہار کا پتہ لکھا ہوا ہے۔اقبال انصاری نے بتایا کہ اس طرح کا خط 15 روز قبل نا معلوم افراد کے ذریعہ بھیجا گیا تھا ۔اقبال انصاری نے کہا کہ اس خط کو جلد ہی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔
واضح ہو کہ اقبال انصاری کی حفاظت کے لئیے ایک انسپیکٹر اور دو کانسٹبل پہلے سے ہی تعینات ہیں۔