Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 12, 2019

مایا وتی اور اکھیلیش یادو نے الیکشن 2019 کے لئیے اتحاد کا کیا اعلان۔لکھنئو تاج ہوٹل میں دونوں کی مشترکہ پریس کانفرنس۔۔دونوں پارٹیاں 38/38 سیٹوں پر لڑیں گی الیکشن۔


لکھنئو۔۔اتر پردیش۔۔۔۔نمائندہ/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے آیندہ پارلیمانی الیکشن 2019 کے لئیے اتحاد کا اعلان کر دیا ہے۔اس اتحاد کے مطابق دونوں پارٹیاں 38/38 سیٹوں پر متحدہ طور پر الیکشن لڑیں گی ۔۔دو سیٹ امیٹھی (راہل گاندھی) اور رائے بریلی(سونیا گاندھی) کے خلاف اتحاد کوئی امیدوار کھڑا نہیں کرے گا۔باقی دو سیٹوں پر دیگر پارٹیوں کو موقع دیا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔اس موقع پر مایاوتی نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دونوں میں خاص فرق نہیں ہے دونوں ہی بدعنوان ہیں اور گھوٹالہ کرتے ہیں۔کانگریس سے اتحاد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
دونوں پارٹیوں کے درمیان 26 سال بعد اتحاد ہو رہا ہے۔26 سال قبل ملائم سنگھ و مایاوتی کے درمیان جو اتحاد ہوا تھا وہ   لکھنئو " گیسٹ ہاوس" کانڈ پر ختم ہوا۔اس بات کا  تذکرہ کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ اس کانڈ کو یاد رکھنے سے زیادہ ضروری ہے کہ سماج میں نفرت پھیلانے والی اور سماج کو توڑنے والی پارٹی بی جے پی کو ہرانا ہے۔
مایا وتی نے کہا کہ یہ اتحاد دیر پا ہے اور اسمبلی الیکشن میں بھی قائم رہے گا۔
اس موقع پر اکھیلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی مذہب و ذات برادری کی سیاست کر رہی ہے اس کو اکھاڑ پھینکنا وقت کی ضرورت ہے۔انھوں نے سماجوادی کارکنان سے کہا کہ مایا وتی کی عزت کریں۔ان کی عزت میری عزت ہے اور ان کی بے عزتی میری بے عزتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اکھیلیش یادو نے مایاوتی کو وزیر اعظم بننے کی حمایت بھی کی ہے۔