Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 11, 2019

اتر پردیش ثانوی اساتذہ یونین کی میٹنگ۔21 جنوری کو لکھنئو میں مجوزہ احتجاجی مظاہرہ کی تیاریوں کا جائزہ۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)
. . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اترپردیش ثانوی اساتذہ یونین کی میٹنگ ضلع صدر سروج کمار سنگھ کی صدارت میں سرشوتی انٹر کالج میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں آئندہ 21جنوری کو تعلیم ڈائریکٹر پارک روڈ لکھنؤ میں منعقد احتجاجی مظاہرہ  کو کامیاب بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صوبائی نائب صدر رمیش سنگھ نے کہا کہ موجودہ حکومت پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ سمجھوتے کے بعد بھی8نکاتی مطالبات کو پورا کرنے میں توجہ نہیں دے رہی ہے۔ تنظیم اب آرپار کی لڑائی لڑنے کے لئے تیار ہے۔ صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر راکیش سنگھ نے کہا کہ پرانی پنشن نظام کی بحالی اور بنا پیسہ کی طبی سہولت ثانوی اساتذہ /اہلکار کو بھی دیا جائے۔ ڈاکٹر پرمود شریواستو نے کہا کہ معائدہ اساتذہ کے مستقل سمیت اساتذہ / ملازمین کی سروس دستی بنانے کی یقین دہانی وزیر اعلی کی جانب سے کئی بار دیا گیا، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔نظامت کرتے ہوئے ضلع سیکریٹری تیرس یادو دھرنے کی کامیابی کے لئے ٹیم تشکیل کیا۔اس موقع پرنرسمہا بہادر سنگھ، گجادھر رائے، رشی شریواستو، ڈاکٹر اتل سنگھ، سدھاکر سنگھ، دلیپ سنگھ، سنیل سنگھ، سید حسن سعید، وجے بہادر یادو، ٹھاکر پرساد تیواری، دیاشنکر یادو، پارسناتھ سنگھ، اوم پرکاش سنگھ، رام اچل یادو سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔