Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 6, 2019

" یونانی طب اکیسویں صدی " عنوان کے تحت اعظم گڑھ میں سیمینار 11 فروری کو ۔۔۔۔تیاریاں تقریباً مکمل۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش۔ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔عالمی یوم طب یونانی کے موقع پر" اصلاحی ہیلتھ کیئر فاونڈیشن" کے زیر اہتمام مجوزہ تقریب بمقام شبلی پی جی کالج اعظم گڑھ میں تقریباً تکمیل کے مراحل میں ہے۔
مروخہ 11 فروری کو ہونے والی تقریب بعنوان " یونانی طب اکیسویں صدی میں " کے کنوینر ڈاکٹر شہنواز عالم نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔امباری، پھولپور، سرائمیر ، ماہل جیسے دور دراز علاقوں کا دورہ کرکے ڈاکٹر شہنواز نے مختلف شعبہ جات و بالخصوص طب یونانی سے جڑے پیشہ وارانہ افراد، ڈاکٹر حضرات سے رابطہ کیا اور اس پر وقار تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر شہنواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب ہر سال ہوتی ہے اور مرکزی حکومت کی وزارت آیوش نے  باقاعدہ سرکولر جاری کرکے طبی و غیر طبی اداروں کو اس طرح کی تقریبات کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔مجھے خوشی اور فخر ہے کہ دیار شبلی میں اس طرح کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد " اصلاحی ہیلتھ کیئر فاونڈیشن " کے زیر اہتمام مورخہ 11 فروری کو ہونے جا رہا ہے۔
پروگرام کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر شہنواز نے بتایا کہ تقریب میں طب یونانی کے ماہرین اپنا مقالہ پیش کریں گے ۔ساتھ ہی اپنے تجربات کی روشنی میں طب یونانی کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔طب یونانی سے متعلق کیا کچھ ریسرچ کیا جارہا ہے کیا نئی معلومات حاصل ہورہی ہیں اور اس اکیسویں میں طب یونانی کے ذریعہ انسانی خدمات کو ماہرین کس حد تک کار آمد بنائیں گے ان سب عنوان پر سیر حاصل گفتگو ہوگی۔اس تقریب میں مقامی اور بیرونی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔
اس دورے میں ڈاکٹر شہنواز کے ساتھ ڈاکٹر طارق بدر الدین، ڈاکٹر عتیق احمد و ڈاکٹر معظم موجود رہے۔وفد نے تمام اطبان ، اہل علم ، دانشوران سے اس تقریب میں شرکت کرکے مستفید ہونے کی اپیل کی۔