Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 19, 2019

اہم مختصر خبریں۔

اہم مختصرخبریں
20/02/2019
____________________
سعودی ولی عہدکا پرجوش استقبال
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رات کو ہندوستان کے اندرا گاندھی اٸرپورٹ دلی پہونچے جہاں ان کا وزیر اعظم نریندر مودی نے پر جوش استقبال کیا  آج ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے جس میں اہم مساٸل پر بھی تبادلہ خیال کیا جاۓ گا
----------------------------------------
فوج کاپیغام
پلوامہ حملے کے بعد لیفٹنٹ جنرل ڈھلون نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ ماٸیں اپنے بچوں کو نصیحت کریں کہ وہ ہتھیار چھوڑ دیں خود سپردگی و باز آباد کاری پالیسی جلد بناٸ جاۓ گی انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں بندوق اٹھانے والے ہر نوجوان کو مارا جاۓ گا
----------------------------------------
عمران خان نے ہندستان سے طلب کئے ثبوت
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حکومت ہند پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہمارے اوپر جھوٹا الزام لگا رہی ہےانہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے پلوامہ حملے کا کوٸ ثبوت ہے تو وہ ہمیں پیش کریں ہم اس پر کارواٸ کریں گے
----------------------------------------
وزیرخارجہ کاانتباہ
  عمران خان کے ہندوستان سے ثبوت طلب کرنے کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ نے جواب دیتے ہوۓ کہا کہ پاکستان دنیا کو گمراہ کرنا بند کرے سب کو معلوم ہے کہ اس کا مسعود اظہر پاکستان میں ہے جیش محمد پلوامہ حملے کی ذمہ داری بھی لی ہے۔
----------------------------------------
مدرسة الاصلاح پرتقریری مسابقہ کا آغاز
اعظم گڈھ کے مشہور اور قدیم ادارے مدرسة الاصلاح پر سہ روزہ تقریری مسابقہ کا آغاز بتاریخ 19 فروری بروز منگل دن میں ساڑھے آٹھ بجے ہوا اس مسابقہ میں چہارم، پنجم مکتب اور اعدادیہ کے طلبہ نے تقریر کی جن کا مرکزی موضوع حقیقت نماز تھا پہلے روز کے پروگرام میں کل 55 طلبہ نے حصہ لیا پہلے دن کے پروگرام کی نظامت محمد اشرف نے کی۔
----------------------------------------
دھماکہ میں 24 افراد ہلاک
شام کے صوبہ ادلب کے المقصور علاقے میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکہ ہونے سے 24 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زاٸد زخمی بھی ہوگۓ یہ دھماکہ تحریر الشام کے مرکز کے قریب ہوا ہے
________________________
قاٸدملت مولاناارشدمدنی داخل اسپتال
جمعیتہ علمإہندکےسربراہ اوردارالعلوم دیوبندکےاستاذحدیث حضرت مولاناارشدمدنی صاحب طبیعت خراب ہونےکےسبب دہلی کےاسپتال میں زیرعلاج ہیں انھیں انتہاٸ نگہداشت والی یونٹ آٸ سی یومیں رکھاگیا۔
بحمداللہ قدرےافاقہ ہے۔مولانامحترم کےصاحبزادہٕ گرامی مولاناازہرمدنی نےبتایاکہ گذشتہ کل کےمقابلےمیں آج کافی آرام کی کیفیت حضرت محسوس کررہےہیں۔
______________________
مولانامحمودمدنی نےقاٸدملت مولاناارشدمدنی کودیکھنےاسپتال پہنچے
ملک کےبےگناہوں کی لڑاٸ لڑنےوالے،ملت اسلامیہ ہندکی مضبوط آواز،حضرت مولاناسیدارشدمدنی صاحب صدرجمعیتہ علمإہندکودہلی کےمیٹرواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔طبیعت خراب ہونےکی اطلاع ملتےہی مولاناسیدمحمودمدنی جنرل سکریٹری جمعیتہ علمإہندانھیں دیکھنےاسپتال پہنچے۔حضرت سےملاقات کی اوران کی مزاج پرسی بھی کی اورڈاکٹروں سےبھی بات چیت کی اورجلدصحت یابی کی دعإکی۔