Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 30, 2019

جونپور ۔۔سالانہ جلسہ و تقسیم نتائج امتحان قبا انٹر نیشنل اسکول 2019 کا انعقاد-

جونپور/ اتر پردیش/ نمائندہ صدائے وقت۔
مورخہ 30مارچ اسرہٹہ(آزاد)شاہ گنج کےمعروف ادارہ قباانٹرنیشنل اسکول پرایک سالانا جلسہ.  و تقسیم اسناد کا پروگرام منعقد ہوا۔ جسمیں طلبہ وطالبات نےبڑی جرآت وبےباکی سےعمدہ تعلیمی مظاہرہ کیا تقاریراردواورانگلش زبانوں میں پیش کیا اورنعت ونظم اورمختلف موضوعات پر علمی مکالمے پیش کیے
: جلسہ کی مولانا الحاج حافظ عبدالحئی  مفتاحی ناظم اعلی مدرسہ عربیہ منبع العلوم خیرآبادصدرجمعیت علماء ضلع مئونےکیا
مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانامحمدآصف اعظمی نےشرکت کی۔
جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے مولانا الحاج حافظ عبدالحئی  مفتاحی نےفرمایاکہ طلبہ وطالبات نےبڑی جرآت کےساتھ  پروگرام پیش کیا: اسطرح کے طلبہ و طالبات بہت کم ملتےہیں: مزید کہا  کہ میری دلی تمنا ہےاسطرح کےاسکولوں سےتعلیم حاصل کر ہمارے طلباء ملک کےسرکاری تمام شعبہ جات میں پہنچیں
اوراسلام کی نمائندگی کریں اورعدل وانصاف اورانسانیت کےساتھ ہمدردی پیداکریں
اس موقع پر اپنے خطاب میں  مہمان خصوصی کی حیثیت سے  شریک  مولانا محمد آصف اعظمی قاسمی  نے کہا کہ
آج ضرورت ہے کہ ہرگہرکےافرادتعلیم کواپناموضوع بناکرشب وروز اتنی محنت کریں کہ تعلیمی انقلاب برپاہوجائے۔ اگرمسلمانوں نے تعلیم کیطرف توجہ نہیں کیا توایسی قعرمذلت میں جائیں گے کہ کبھی اٹھ نہ پائیں گے۔
اس موقع پر طلباء کے نتائج ان کو دئیے گئے اور امتیازی نمبروں سے پاس ہونے والے طلباء کو انعامات تقسیم کئیے گئے۔
پروگرام کے آخر میں منیجر قبا انٹر نیشنل اسکول ابرار احمد ندوی نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلباء اور زیادہ محنت کریں اور اگلی سال اس سے بھی اچھا رزلٹ لائیں انھوں نے اپنے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا جنکی محنت و لگن سے اسکول کے طلباء اچھے نمبروں سے پاس ہوئے۔۔۔ساتھ ہی طلباء کے سر پرستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔